وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

واشنگٹن میں “معرکۂ حق” کی تاریخی فتح کے ایک سال مکمل ہونے پر پاکستانی سفارت خانے میں پروقار تقریب

W
Web Desk
9 مئی، 2026
واشنگٹن میں “معرکۂ حق” کی تاریخی فتح کے ایک سال مکمل ہونے پر پاکستانی سفارت خانے میں پروقار تقریب

واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارت خانہ واشنگٹن میں “معرکۂ حق” کی تاریخی فتح کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر ایک شاندار اور پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس کی میزبانی امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کی۔

(واشنگٹن ڈی سی -محمد نعیم اختر) تقریب میں پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی اور “پاکستان ہمیشہ زندہ باد” کے فلک شگاف نعروں اور ملی نغموں کے ذریعے “بنیان مرصوص” کے جذبے کو تازہ کیا۔ شرکاء نے وطنِ عزیز کی سلامتی، خودمختاری اور قومی وقار کے تحفظ کے لیے ہر قربانی دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

تقریب کے دوران شرکاء نے افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ بری، فضائی اور بحری افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، قربانیوں اور حب الوطنی کو قومی سلامتی کیلئے ناقابلِ فراموش قرار دیا گیا۔

اس موقع پر صدرِ مملکت اور وزیر اعظم پاکستان کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے جبکہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کے ویڈیو پیغامات بھی نشر کیے گئے۔ بریگیڈیئر عرفان علی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خصوصی پیغام شرکاء تک پہنچایا۔

اپنے خطاب میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے “معرکۂ حق” کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستانی افواج، سول و عسکری قیادت اور پوری قوم نے اس معرکے کے دوران پاکستان کی سالمیت، جغرافیائی اہمیت اور قومی وقار کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ محمد علی جناح کی دوراندیش قیادت نے پاکستان کے عالمی کردار کی پیش گوئی کی تھی، جو آج حقیقت بنتی دکھائی دے رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان برصغیر کے مسلمانوں کی عزت و وقار کے تحفظ کیلئے قائم کیا گیا تھا اور قوم اپنی خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

رضوان سعید شیخ نے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی میں امن کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں اس کے مثبت عالمی کردار کی عکاس ہیں، جبکہ علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کی خدمات ہمیشہ اہم رہی ہیں۔

انہوں نے دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ بندی میں کردار ادا کرنے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

سفیر پاکستان نے کہا کہ حالیہ 88 گھنٹوں کے واقعات نے دنیا بھر میں پاکستانیت کے جذبے کو دوبارہ زندہ کر دیا ہے اور قومی اتحاد، معاشی استحکام اور ترقی ہی “بنیان مرصوص” کے فلسفے کی حقیقی تکمیل ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 9 مئی، 2026 کو 10:06 PM

آخری تدوین: 9 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

ایران پر مزید حملوں کی صورت میں 20 گنا زیادہ طاقت سے جواب دیں گے، صدر ٹرمپ کی سخت وارننگ
امریکا

ایران پر مزید حملوں کی صورت میں 20 گنا زیادہ طاقت سے جواب دیں گے، صدر ٹرمپ کی سخت وارننگ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مزید حملے کیے گئے تو امریکا ہر حملے کے جواب میں 20 گنا زیادہ طاقت سے کارروائی کرے گا۔ ٹرمپ نے ایران کے ممکنہ معاہدے، فوجی صورتحال اور خطے میں کشیدگی پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا

Web Desk9 جولائی، 2026
ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم، مزید وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا، اب ہمیں اپنا کام کرنا ہوگا: ٹرمپ
امریکا

ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم، مزید وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا، اب ہمیں اپنا کام کرنا ہوگا: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم ہو چکی ہے اور وہ مزید مذاکرات نہیں کرنا چاہتے۔ انقرہ میں نیٹو چیف کے ہمراہ گفتگو کے دوران ٹرمپ نے نیٹو پر تنقید، ایران کے جوہری پروگرام، امریکی فوجی کارروائی، اسپین کے ساتھ تجارتی تعلقات، گرین لینڈ اور پاناما کینال سے متعلق بھی اہم بیانات دیے۔ مکمل خبر پڑھیں۔

Web Desk8 جولائی، 2026
امریکی سینٹرل کمانڈ کا ایران پر طاقتور حملوں کا اعلان، آبنائے ہرمز کے واقعے کو وجہ قرار دے دیا
تازہ ترین

امریکی سینٹرل کمانڈ کا ایران پر طاقتور حملوں کا اعلان، آبنائے ہرمز کے واقعے کو وجہ قرار دے دیا

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف طاقتور حملوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ سینٹ کام کے مطابق یہ کارروائیاں آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر ایران کے مبینہ حملوں کے جواب میں کی جا رہی ہیں

Web Desk8 جولائی، 2026