وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

شہید آیت اللہ علی خامنہ ای مشہد میں سپردِ خاک، لاکھوں افراد کی آخری رسومات میں شرکت

W
Web Desk
10 جولائی، 2026
شہید آیت اللہ علی خامنہ ای مشہد میں سپردِ خاک، لاکھوں افراد کی آخری رسومات میں شرکت

ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو مشہد میں حضرت امام علی رضاؑ کے روضۂ مبارک کے احاطے میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ نمازِ جنازہ مصطفیٰ خامنہ ای نے پڑھائی جبکہ مشہد اور عراق میں لاکھوں افراد نے آخری رسومات اور تعزیتی جلوسوں میں شرکت کی

ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو مشہد میں حضرت امام علی رضاؑ کے روضۂ مبارک کے احاطے میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

آخری رسومات میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ شہید رہبرِ اعلیٰ کی نمازِ جنازہ ان کے صاحبزادے مصطفیٰ خامنہ ای نے پڑھائی۔ مشہد کی سڑکوں پر شہریوں کی بڑی تعداد اپنے رہنما کو الوداع کہنے کے لیے موجود رہی۔

اطلاعات کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای کا جسدِ خاکی نجف سے ایران کے شہر مشہد منتقل کیا گیا۔ اس سے قبل میت کو عراق کے شہر کربلا میں حضرت امام حسینؑ اور حضرت عباسؑ کے روضوں پر بھی لے جایا گیا، جہاں نمازِ جنازہ ادا کی گئی اور عقیدت مندوں نے آخری دیدار کیا۔

عراقی حکام کے مطابق عراق میں منعقد ہونے والے تعزیتی جلوس میں ایک کروڑ سے زائد افراد نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای 28 فروری کو ایران پر ہونے والے امریکی اور اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہوئے تھے۔ ان کی تدفین کے بعد ایران سمیت خطے بھر میں تعزیتی تقریبات اور دعائیہ اجتماعات کا سلسلہ جاری ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 10 جولائی، 2026 کو 03:47 AM

آخری تدوین: 10 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

ٹرمپ انتظامیہ کا 2 لاکھ پناہ کے متلاشی افراد کے ویزے منسوخ کرنے کا منصوبہ
تازہ ترین

ٹرمپ انتظامیہ کا 2 لاکھ پناہ کے متلاشی افراد کے ویزے منسوخ کرنے کا منصوبہ

امریکی ٹرمپ انتظامیہ نے پناہ کی درخواست دینے یا پناہ کے کیس کا سامنا کرنے والے 2 لاکھ تک غیرملکیوں کے بزنس اور ٹورسٹ ویزے منسوخ کرنے کی تیاری شروع کردی ہے، جسے امریکی تاریخ میں ویزوں کی سب سے بڑی اجتماعی منسوخی قرار دیا جا سکتا ہے

Web Desk25 اگست، 2026
سعودی عرب اور فرانس کے درمیان سرمایہ کاری سمیت متعدد معاہدوں پر دستخط
تازہ ترین

سعودی عرب اور فرانس کے درمیان سرمایہ کاری سمیت متعدد معاہدوں پر دستخط

سعودی عرب اور فرانس نے سرمایہ کاری، دفاع، مصنوعی ذہانت، سیاحت، انفراسٹرکچر اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کر دیے

Web Desk25 اگست، 2026
اقلیتوں کے تحفظ اور حقوق کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے: رمیش سنگھ اروڑہ
تازہ ترین

اقلیتوں کے تحفظ اور حقوق کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے: رمیش سنگھ اروڑہ

صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اقلیتوں کے مذہبی حقوق اور آزادی کے تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے، اقلیتوں کے لیے مختص بجٹ بڑھا کر 14 ارب روپے کر دیا گیا ہے

Web Desk25 اگست، 2026