وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

مذاکرات کا مقصد قومی حقوق کا دفاع ہے، سر تسلیم خم کرنا نہیں: ایرانی صدر مسعود پزشکیان

W
Web Desk
11 مئی، 2026
مذاکرات کا مقصد قومی حقوق کا دفاع ہے، سر تسلیم خم کرنا نہیں: ایرانی صدر مسعود پزشکیان

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مذاکرات کا مقصد ایران کے قومی حقوق کا دفاع کرنا ہے، کسی کے سامنے سر تسلیم خم کرنا نہیں۔

(تہران) ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ دشمن کے سامنے جھکنا ایران کی تاریخ اور پالیسی کا حصہ نہیں رہا، جبکہ سفارتی کوششیں صرف اور صرف ملکی مفادات کے تحفظ کے لیے جاری ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جنگ بندی کے باوجود ایران کی بندرگاہوں کی غیرقانونی ناکہ بندی جاری رکھنا وعدہ خلافی کے مترادف ہے، جو خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا رہا ہے۔

اس حوالے سے ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے بھی سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز کے اردگرد جنگی جہازوں کی تعیناتی صورتحال کو بہتر بنانے کے بجائے مزید بگاڑ سکتی ہے۔ ان کے مطابق اس طرح کی عسکری موجودگی بحران میں اضافے کا سبب بنے گی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور بحری راستوں پر تنازع عالمی توانائی اور تجارت پر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے، جبکہ ایران اپنے مؤقف کو سفارتی اور سیاسی سطح پر مزید مضبوط انداز میں پیش کر رہا ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 11 مئی، 2026 کو 05:45 AM

آخری تدوین: 11 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

 وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا خلا باز محمد ذیشان سے براہ راست رابطہ، حوصلہ بڑھایا
پاکستان

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا خلا باز محمد ذیشان سے براہ راست رابطہ، حوصلہ بڑھایا

وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خلائی سٹیشن پر موجود پاکستان کے پہلے خلا باز ونگ کمانڈر محمد ذیشان علی سے براہ راست گفتگو کی

Web Desk28 نومبر، 2026
امریکا اور ایران کے درمیان پاکستان اور قطر کے ذریعے سفارتی رابطے جاری، ایران مذاکرات کے لیے تیار
تازہ ترین

امریکا اور ایران کے درمیان پاکستان اور قطر کے ذریعے سفارتی رابطے جاری، ایران مذاکرات کے لیے تیار

امریکا اور ایران کے درمیان پاکستان اور قطر کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے۔ پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ایران مذاکرات کے لیے تیار ہے، تاہم حملے کی صورت میں بھرپور جواب دیا جائے گا۔ عباس عراقچی نے بھی پاکستان اور قطر کے ذریعے کشیدگی کم کرنے کی تجاویز موصول ہونے کی تصدیق کی ہے

Web Desk28 نومبر، 2026
واشنگٹن ایئرپورٹ پر دو بوئنگ 737 طیارے ٹیکسی کے دوران آپس میں ٹکرا گئے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
امریکا

واشنگٹن ایئرپورٹ پر دو بوئنگ 737 طیارے ٹیکسی کے دوران آپس میں ٹکرا گئے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے رونالڈ ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر ٹیکسی کے دوران امریکن ایئرلائنز کے دو بوئنگ 737 طیارے آپس میں ٹکرا گئے۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے تحقیقات شروع کر دیں

Web Desk28 نومبر، 2026