وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

پیپلز پارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز کا بلاول پر طنز

W
Web Desk
29 جولائی، 2026
پیپلز پارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز کا بلاول پر طنز
international seerat conference

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آزاد کشمیر انتخابات پر پیپلز پارٹی کے دھاندلی کے الزامات مسترد کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنی کارکردگی کا جائزہ لے اور سندھ کے عوام کے مسائل حل کرنے پر توجہ دے

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آزاد کشمیر کے انتخابات کے نتائج پر پاکستان پیپلز پارٹی کے اعتراضات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جو جماعت خود دھاندلی کی "باریک واردات" کی ماسٹر سمجھی جاتی ہے، وہ آج دھاندلی کا رونا رو رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں مریم نواز شریف نے طنزیہ انداز میں سوال کیا، "قیامت کتنے بجے ہے؟"

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی کے پاس کارکردگی، بہتر طرزِ حکمرانی اور عوامی خدمت کا مؤثر ایجنڈا ہوتا تو وہ دوسروں پر الزامات لگانے کے بجائے اپنی کارکردگی پر توجہ دیتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں 17 سال حکومت کرنے کے باوجود پیپلز پارٹی عوام کے سامنے اپنی نمایاں کامیابیاں پیش نہیں کر سکی، جبکہ آزاد کشمیر کے عوام نے ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاحی اقدامات کو ووٹ دیا۔

مریم نواز کے مطابق گرین بس، اپنی چھت اپنا گھر، اپنا کھیت اپنا روزگار، کسان کارڈ، پکی سڑکوں اور بہتر امن و امان جیسے منصوبوں نے عوام کا اعتماد حاصل کیا۔

انہوں نے پیپلز پارٹی کو مشورہ دیا کہ انتخابی نتائج پر اعتراضات اٹھانے کے بجائے اپنی کارکردگی کا جائزہ لے۔ ایک اور بیان میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری آزاد کشمیر میں اپنی شکست تسلیم کریں اور سندھ کے عوام کی محرومیوں کے خاتمے پر توجہ دیں۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 29 جولائی، 2026 کو 12:12 PM

آخری تدوین: 29 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

واشنگٹن: سفارتخانہ پاکستان میں عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے بابرکت محفلِ میلاد
تازہ ترین

واشنگٹن: سفارتخانہ پاکستان میں عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے بابرکت محفلِ میلاد

واشنگٹن ڈی سی میں سفارتخانہ پاکستان میں عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے بابرکت محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانی خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ محفل میں نعتیہ کلام، درود و سلام اور سیرتِ طیبہ پر روشنی ڈالی گئی جبکہ پاکستان کی سلامتی، خوشحالی اور بقا کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی

محمد نعیم اختر12 ستمبر، 2026
پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے مریض ایک کروڑ 10 لاکھ سے تجاوز، ملک گیر اسکریننگ پروگرام شروع
تازہ ترین

پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے مریض ایک کروڑ 10 لاکھ سے تجاوز، ملک گیر اسکریننگ پروگرام شروع

پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ وزیراعظم انسدادِ ہیپاٹائٹس پروگرام کے تحت اسلام آباد سے ملک گیر اسکریننگ پروگرام شروع کردیا گیا ہے، جس میں 12 سال سے زائد عمر کے 16 کروڑ افراد کی اسکریننگ کی جائے گی۔ حکومت فی مریض اسکریننگ، ٹیسٹنگ اور علاج کے اخراجات برداشت کرے گی جبکہ 18 سرکاری اسپتالوں میں علاج کی سہولت بھی فراہم کردی گئی ہے

Web Desk12 ستمبر، 2026
 انگلینڈ نے پاکستان کو تیسرے ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کردیا
تازہ ترین

انگلینڈ نے پاکستان کو تیسرے ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کردیا

انگلینڈ نے پاکستان کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 3-0 سے وائٹ واش کردیا۔ پاکستان نے انگلینڈ کو 130 رنز کا ہدف دیا جو انگلش ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ جوئے روٹ نے 62 اور جورڈن نے 59 رنز بنائے، جبکہ پاکستان کی جانب سے رضا اللہ نے 81 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ شان مسعود 95 اور بابر اعظم 76 رنز کے ساتھ نمایاں رہے

Web Desk12 ستمبر، 2026