وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

مودی کا امتحانی پرچے لیک کیس پر بڑا اعلان، فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ

W
Web Desk
23 جولائی، 2026
مودی کا امتحانی پرچے لیک کیس پر بڑا اعلان، فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ
international seerat conference

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کو فوری سزا دینے کے لیے فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔ دوسری جانب طلبہ تنظیم سی جے پی نے وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا

نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ملک بھر میں امتحانی پرچے لیک ہونے کے معاملے پر جاری شدید احتجاج کے بعد ملوث افراد کو فوری سزا دینے کے لیے فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں نریندر مودی نے کہا کہ نوجوانوں کی فلاح اور ان کا روشن مستقبل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ امتحانی پرچے لیک کرنے میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات کی تیز رفتار سماعت کے لیے خصوصی فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کی جائیں گی۔

مودی نے اپنے بیان میں کہا کہ جو عناصر نوجوانوں کے مستقبل سے کھیلنے کی کوشش کریں گے، انہیں فوری اور سخت سزا دی جائے گی اور کسی کو بھی قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔

دوسری جانب نوجوانوں کی جماعت کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) نے وزیراعظم کے اعلان کو ناکافی قرار دیتے ہوئے احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

سی جے پی کے ترجمان اشوتوش رانکا نے کہا کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ ڈیڑھ ماہ تک جاری رہنے والے احتجاج کے بعد وزیراعظم نے بالآخر اس معاملے کا نوٹس لیا، تاہم اصل مسئلہ یہ ہے کہ امتحانی پرچے بار بار لیک کیوں ہو رہے ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ نظام میں موجود نااہلی اور مبینہ بدعنوانی کی وجہ سے یہ واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ ان کے مطابق وزیر تعلیم سمیت ذمہ دار افراد کو جوابدہ بنایا جانا چاہیے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ جب تک بھارتی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان اپنے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیتے، طلبہ کا دھرنا اور احتجاج جاری رہے گا۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 23 جولائی، 2026 کو 02:55 PM

آخری تدوین: 23 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

ترکیہ نے نئے معاشی منصوبے کے تحت دفاعی اخراجات میں 229 فیصد اضافہ کردیا
تازہ ترین

ترکیہ نے نئے معاشی منصوبے کے تحت دفاعی اخراجات میں 229 فیصد اضافہ کردیا

ترکیہ نے 2027ء سے 2029ء تک کے تین سالہ معاشی منصوبے کا اعلان کردیا، جس کے تحت دفاعی اخراجات میں 229 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ حکومت کے مطابق دفاعی صنعت میں جدید ٹیکنالوجی کی تیاری اور ملکی پیداوار میں اضافہ منصوبے کے اہم اہداف میں شامل ہیں

Web Desk7 ستمبر، 2026
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
تازہ ترین

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

آبنائے ہرمز میں کشیدگی اور عالمی سطح پر تیل کی سپلائی میں طویل تعطل کے خدشات کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا، برینٹ خام تیل 96.80 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل 92.14 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا

Web Desk7 ستمبر، 2026
راشد منہاس شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی پروقار تقریب
پاکستان

راشد منہاس شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی پروقار تقریب

پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید، نشانِ حیدر کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں ایئر آفیسر کمانڈنگ سدرن ایئر کمانڈ ایئر وائس مارشل اختر عمران سدوزئی نے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا

Web Desk7 ستمبر، 2026