ایران سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، تمام آپشنز میز پر ہیں:ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوائٹ

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوائٹ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ فی الحال کوئی مذاکرات جاری نہیں۔ امریکا نے ایران کے حوالے سے تمام آپشنز کھلے رکھے ہیں جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بنیادی مقصد ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوائٹ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ فی الحال کوئی مذاکرات جاری نہیں۔ امریکا نے ایران کے حوالے سے تمام آپشنز کھلے رکھے ہیں جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بنیادی مقصد ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے۔
واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوائٹ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ اس وقت کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہو رہے، تاہم ایران کے حوالے سے امریکا کے تمام آپشنز بدستور میز پر موجود ہیں۔
فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے ایران کی معاشی صورتحال کو بھی شدید بحران سے دوچار قرار دیتے ہوئے کہا کہ تہران کو متعدد مالی مشکلات کا سامنا ہے۔
کیرولین لیوائٹ کے مطابق ایران میں افراط زر کی شرح 100 فیصد سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ ایرانی حکومت کو پولیس اور فوجی اہلکاروں کی تنخواہوں کی ادائیگی میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران آپریشن ’’ایپک فیوری‘‘ کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات سے بھی اب تک نمٹ رہا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بنیادی مقصد پہلے بھی یہی تھا اور آئندہ بھی رہے گا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکا جائے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی انتظامیہ ایران کے جوہری پروگرام اور خطے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
کیرولین لیوائٹ نے واضح کیا کہ ایران کے ساتھ فی الحال مذاکرات کا کوئی سلسلہ جاری نہیں، تاہم مستقبل کے ممکنہ اقدامات کے حوالے سے امریکی حکومت نے تمام آپشنز کھلے رکھے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کی موجودہ معاشی مشکلات اور حالیہ نقصانات کے باوجود امریکا اپنے بنیادی پالیسی مقصد سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔
شائع ہوا: 28 اگست، 2026 کو 03:49 AM
آخری تدوین: 28 اگست، 2026



