وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

پاکستان اور کینیڈا کے طبی اداروں میں تعلیمی تعاون کا معاہدہ طے

قرةالعَین حیدرقرةالعَین حیدر23 اکتوبر، 2026
پاکستان اور کینیڈا کے طبی اداروں میں تعلیمی تعاون کا معاہدہ طے

پاکستان کے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز اور کینیڈا کے رائل کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کے درمیان طبی تعلیم، پوسٹ گریجویٹ تربیت اور پیشہ ورانہ مہارتوں کے تبادلے کے لیے معاہدہ طے پا گیا۔

اوٹاوا:کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمیشن نے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان (CPSP) اور رائل کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز آف کینیڈا (RCPSC) کے وفود کی میزبانی کی، جہاں دونوں اداروں نے طبی تعلیم و تربیت میں تعاون کے لیے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے۔

اوٹاوا میں ہونے والی اس تقریب میں کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل اور رائل کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز آف کینیڈا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر کرسٹوفر واٹلنگ کی قیادت میں وفود نے شرکت کی۔

معاہدے کے تحت پوسٹ گریجویٹ طبی تعلیم، تربیت، استعداد کار میں اضافے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں بہترین طریقہ ہائے کار کے تبادلے کے لیے تعاون کیا جائے گا۔

یہ پیش رفت پاکستان اور کینیڈا کے متعلقہ طبی اداروں کے درمیان پیشہ ورانہ تعاون کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

شیئر کریں:
قرةالعَین حیدر
قرةالعَین حیدر

قرةالعَین حیدر, وائسز آف امریکا کیلئے کینیڈا میں بطور نمائندہ خصوصی کے فرائض انجام دے رہی ہیں

شائع ہوا: 23 اکتوبر، 2026 کو 03:28 AM

آخری تدوین: 23 اکتوبر، 2026

متعلقہ مضامین

کینیڈا اور ترکیہ میں اسٹریٹجک شراکت داری کا معاہدہ، تجارت اور دفاع میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ
تازہ ترین

کینیڈا اور ترکیہ میں اسٹریٹجک شراکت داری کا معاہدہ، تجارت اور دفاع میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

کینیڈین وزیراعظم مارک کارنے اور ترک صدر رجب طیب اردوان کی انقرہ میں ملاقات کے دوران کینیڈا اور ترکیہ نے دوطرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے پر اتفاق کیا۔ معاہدے کے تحت دفاع، سلامتی، توانائی، اہم معدنیات اور تجارت میں تعاون بڑھایا جائے گا، جبکہ آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات کا پہلا دور آئندہ ماہ شروع ہونے کی توقع ہے

Web Desk23 اکتوبر، 2026
کراچی: ڈارک ویب سے منسلک مبینہ آن لائن نیٹ ورک سے 13 سالہ بچی بازیاب،
تازہ ترین

کراچی: ڈارک ویب سے منسلک مبینہ آن لائن نیٹ ورک سے 13 سالہ بچی بازیاب،

کراچی میں بین الاقوامی خفیہ ایجنسی کی اطلاع پر این سی سی آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ آن لائن نیٹ ورک کے رابطے میں آنے والی 13 سالہ بچی کو بچا لیا۔ حکام کے مطابق بچی کو خطرناک ٹاسک دیے جا رہے تھے۔ کیس کی تحقیقات، مشتبہ اکاؤنٹس کی تلاش اور دیگر بچوں کو نشانہ بنانے کے امکان کا جائزہ جاری ہے

Web Desk23 اکتوبر، 2026
ہیری بروک کی تاریخی ڈبل سنچری بھی انگلینڈ کو شکست سے نہ بچا سکی
تازہ ترین

ہیری بروک کی تاریخی ڈبل سنچری بھی انگلینڈ کو شکست سے نہ بچا سکی

راولپنڈی میں سہ ملکی ون ڈے سیریز کے سنسنی خیز مقابلے میں سری لنکا نے انگلینڈ کے 430 رنز کے ہدف کا کامیاب تعاقب کرلیا۔ انگلش کپتان ہیری بروک نے 114 گیندوں پر 202 رنز بنائے، لیکن ٹیم کی شکست کے بعد کہا کہ میچ نہ جیتنے کی صورت میں ڈبل سنچری کی کوئی اہمیت نہیں

Web Desk23 اکتوبر، 2026