وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
صفحہ اول

پاکستانی وزیر سے باضابطہ دوطرفہ مذاکرات نہیں ہوئے، بھارتی وزیر ثقافت کی وضاحت

W
Web Desk
23 نومبر، 2026
پاکستانی وزیر سے باضابطہ دوطرفہ مذاکرات نہیں ہوئے، بھارتی وزیر ثقافت کی وضاحت

بھارتی وزیر ثقافت وویک اگروال نے واضح کیا ہے کہ ایس سی او تہذیبی مکالمہ فورم کے موقع پر مصدق ملک سے کوئی باضابطہ پاک بھارت دوطرفہ مذاکرات نہیں ہوئے

نئی دہلی: بھارتی وزیر ثقافت وویک اگروال نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے پہلے تہذیبی مکالمہ فورم کے موقع پر پاکستان اور بھارت کے درمیان کوئی باضابطہ دوطرفہ بات چیت نہیں ہوئی۔

بھارت میں منعقدہ تین روزہ ایس سی او تہذیبی مکالمہ فورم کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وویک اگروال کا کہنا تھا کہ پاکستانی وفاقی وزیر مصدق ملک کے ساتھ اجلاس کے دوران بھارت کی جانب سے کوئی باضابطہ دوطرفہ مذاکرات نہیں کیے گئے۔

انہوں نے تاہم تصدیق کی کہ ضیافتوں اور اجلاسوں کے دوران بھارتی وفد کے ارکان کی پاکستانی وزیر سے ملاقاتیں ہوئیں اور غیر رسمی تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستانی وفاقی وزیر مصدق ملک نے فورم کے موقع پر تاجکستان اور ایران کے حکام سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کیں، جن میں ثقافتی تعاون اور باہمی روابط سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔

تاہم دستیاب اطلاعات کے مطابق بھارتی حکام کے ساتھ پاکستان کی کسی باضابطہ دوطرفہ ملاقات کی تصدیق نہیں ہوئی۔

تین روزہ شنگھائی تعاون تنظیم کے پہلے تہذیبی مکالمہ فورم کا اختتام 22 نومبر کو انڈراپرستھا اعلامیے کی منظوری کے ساتھ ہوا۔

اعلامیے میں تہذیبی ورثے کے تحفظ، ثقافتی نوادرات کی غیر قانونی اسمگلنگ کی روک تھام، مختلف تہذیبوں کو مساوی اہمیت دینے اور مشترکہ ثقافتی منصوبوں کے فروغ پر زور دیا گیا ہے۔

فورم میں شریک ممالک نے ثقافتی تعاون اور مشترکہ تہذیبی ورثے کے تحفظ کے لیے باہمی روابط کو فروغ دینے کی اہمیت پر بھی اتفاق کیا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 23 نومبر، 2026 کو 05:53 AM

آخری تدوین: 23 نومبر، 2026

متعلقہ مضامین