وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

میری لینڈ میں ’’پیس آف ہارٹ‘‘ کانفرنس، قرآن و سنت کی تعلیمات پر خصوصی خطاب

محمد نعیم اخترمحمد نعیم اختر8 نومبر، 2026
میری لینڈ میں ’’پیس آف ہارٹ‘‘ کانفرنس، قرآن و سنت کی تعلیمات پر خصوصی خطاب

امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں پیس آف ہارٹ کانفرنس کا انعقاد، حضرت امیر عبدالقدیر اعوان کا قرآن پاک، نماز، زکوٰۃ اور اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے کی اہمیت پر خصوصی خطاب

بالٹی مور: امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں ’’پیس آف ہارٹ‘‘ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں مردوں اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کانفرنس سے شیخ المکرم حضرت امیر عبدالقدیر اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم محض تلاوت کی کتاب نہیں بلکہ مکمل ضابطۂ حیات اور انسان کی رہنمائی کا ذریعہ ہے۔ اس کی تعلیمات کو سمجھنا اور عملی زندگی میں اپنانا حقیقی کامیابی ہے۔

انہوں نے نماز کو اللہ تعالیٰ سے تعلق مضبوط بنانے جبکہ زکوٰۃ کو غربت کے خاتمے اور مستحق افراد کی مدد کا اہم ذریعہ قرار دیا۔ شرکاء پر زور دیا گیا کہ وہ اسلامی تعلیمات کو عبادات کے ساتھ اپنے کردار اور روزمرہ معاملات میں بھی اختیار کریں۔

شیئر کریں:
محمد نعیم اختر
محمد نعیم اختر

محمد نعیم اختر، واشنگٹن ڈی سی میں وائسز آف امریکا کیلئے بطور بیوروچیف فرائض انجام دے رہے ہیں

شائع ہوا: 8 نومبر، 2026 کو 04:12 AM

آخری تدوین: 8 نومبر، 2026

متعلقہ مضامین

پاکستان میں ایک ماہ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، سیکیورٹی سے مطمئن ہیں، سری لنکن کپتان
تازہ ترین

پاکستان میں ایک ماہ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، سیکیورٹی سے مطمئن ہیں، سری لنکن کپتان

سری لنکن ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کوشال مینڈس کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ایک ماہ سے قیام کے دوران یہاں کے موسم اور کھانوں سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں اور سیکیورٹی انتظامات سے مطمئن ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پریکٹس میچ سے ٹیم کا اعتماد بحال ہوا ہے اور ٹیسٹ میچز میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے تیار ہیں

زاہد فاروق ملک8 نومبر، 2026
بابر اعظم کا ماضی بھول کر آگے بڑھنے کا اعلان، نوجوان کھلاڑیوں پر اعتماد کا اظہار
تازہ ترین

بابر اعظم کا ماضی بھول کر آگے بڑھنے کا اعلان، نوجوان کھلاڑیوں پر اعتماد کا اظہار

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جو گزر گیا اس پر بات نہیں کرنی بلکہ غلطیوں سے سیکھ کر آگے بڑھنا ہے۔ بابر اعظم نے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے، دورہ انگلینڈ، اپنی کارکردگی اور شائقین کی توقعات پر بھی اظہار خیال کیا

زاہد فاروق ملک8 نومبر، 2026
خلیج عمان میں امریکی فوج کا ایرانی بندرگاہ سے آنے والے تجارتی جہاز پر حملہ
تازہ ترین

خلیج عمان میں امریکی فوج کا ایرانی بندرگاہ سے آنے والے تجارتی جہاز پر حملہ

امریکی سینٹکام کا دعویٰ ہے کہ خلیج عمان میں ایرانی بندرگاہ سے آنے والے کارگو جہاز ایم وی ہدیٰ کو بحری ناکہ بندی کی خلاف ورزی پر نشانہ بنا کر ناکارہ بنا دیا گیا

Web Desk8 نومبر، 2026