وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

روس نے دنیا کے طاقتور ترین جوہری میزائل سرمات کا کامیاب تجربہ کر لیا

W
Web Desk
13 مئی، 2026
روس نے دنیا کے طاقتور ترین جوہری میزائل سرمات کا کامیاب تجربہ کر لیا

روس نے جوہری صلاحیت کے حامل نئے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل RS-28 Sarmat کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے، جسے روسی صدرپیوٹن نے دنیا کا سب سے طاقتور میزائل قرار دیا ہے۔

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے میزائل کے کامیاب تجربے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سرمات میزائل 35 ہزار کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور جدید ترین دفاعی نظام کو بھی چکمہ دے سکتا ہے۔

پیوٹن کے مطابق یہ نیا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل روس کی دفاعی صلاحیت کو مزید مضبوط بنائے گا اور اسے جدید جنگی تقاضوں کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔

روسی صدر نے مزید بتایا کہ نئے “اوریشنک” میزائل نظام کو بھی جوہری وارہیڈز سے لیس کیا جا سکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق روس اس میزائل نظام کو دو مرتبہ یو کرین کے خلاف استعمال کر چکا ہے۔

خبر ایجنسیوں کے مطابق نیا میزائل نظام رواں سال کے آخر تک روسی فوج کے حوالے کر دیا جائے گا، جس کے بعد روس کی عسکری اور دفاعی قوت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

ماہرین کے مطابق سرمات میزائل کو روس کے جدید ترین اسٹریٹجک ہتھیاروں میں شمار کیا جا رہا ہے، جو طویل فاصلے تک جوہری وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 13 مئی، 2026 کو 07:59 AM

آخری تدوین: 13 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

پاک فوج کا ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو (ER) کا کامیاب تجربہ
تازہ ترین

پاک فوج کا ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو (ER) کا کامیاب تجربہ

پاک فوج نے ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو (ای آر) کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جدید نیویگیشن سسٹم اور ایونکس سے لیس میزائل دورانِ پرواز سمت تبدیل کرنے اور انتہائی درستگی سے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میزائل کی توسیع شدہ رینج سے پاک فوج کی آپریشنل رسائی میں اضافے کی توقع ہے۔ صدر، وزیراعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس نے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی

Web Desk13 اکتوبر، 2026
کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی شرکت
پاکستان

کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی شرکت

کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب مشاق تربیتی طیارے کے حادثے میں شہید ہونے والے میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید افسران کو آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا

Web Desk13 اکتوبر، 2026
فیصل واوڈا کا پی ٹی آئی پر کڑی تنقید، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے فیصلے کی حمایت
پاکستان

فیصل واوڈا کا پی ٹی آئی پر کڑی تنقید، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے فیصلے کی حمایت

سینیٹر فیصل واوڈا نے اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی پر کڑی تنقید کی اور خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے فیصلے کی حمایت کی۔ فیصل واوڈا نے دہشت گردی کے خاتمے، فیلڈ مارشل کی حمایت، گورنر فیصل کریم کنڈی کی ذمہ داریوں اور آئندہ 60 دن میں نتائج سامنے آنے کے حوالے سے اہم بیانات دیے۔ مزید تفصیلات جانیے اس خبر میں۔

Web Desk13 اکتوبر، 2026