وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

سان ڈیاگو کی مسجد پر فائرنگ، دو حملہ آوروں سمیت پانچ افراد ہلاک

W
Web Desk
18 مئی، 2026
سان ڈیاگو کی مسجد پر فائرنگ، دو حملہ آوروں سمیت پانچ افراد ہلاک

حملہ آوروں کی عمریں 17 اور 19 سال تھیں۔ دونوں کی لاشیں کچھ دیر بعد ایک گاڑی سے ملیں اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق انہوں نے خود کو گولیاں مار کر خودکشی کی

( سان ڈیاگو / رائٹرز ) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو میں واقع اسلامی مرکز پر پیر کے روز ہونے والی فائرنگ کے واقعے میں دو مشتبہ حملہ آوروں سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ مسجد میں موجود تمام بچے محفوظ رہے۔

پولیس کے مطابق دو نوعمر مسلح افراد نے دوپہر کے وقت اسلامک سینٹر سان ڈیاگو کے باہر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک سیکیورٹی گارڈ بھی شامل ہے، جس کے بارے میں پولیس چیف اسکاٹ واہل کا کہنا تھا کہ اس نے ممکنہ طور پر مزید جانی نقصان کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا

سان ڈیاگو پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی عمریں 17 اور 19 سال تھیں۔ دونوں کی لاشیں کچھ دیر بعد ایک گاڑی سے ملیں اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق انہوں نے خود کو گولیاں مار کر خودکشی کی۔

واقعے کے وقت مسجد کے احاطے میں قائم اسکول میں بچے موجود تھے، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ تمام بچوں کو بحفاظت نکال لیا گیا اور کوئی بچہ زخمی نہیں ہوا

پولیس چیف اسکاٹ واہل نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات میں ایف بی آئی بھی شامل ہوگیا ہے اور حکام اس واقعے کو نفرت انگیز جرم کے طور پر دیکھ رہے ہیں

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے چند بلاکس کے فاصلے پر ایک مالی پر بھی فائرنگ کی گئی، تاہم وہ محفوظ رہا۔ حکام یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا دونوں واقعات کا آپس میں کوئی تعلق تھا یا نہیں

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے محرکات اور حملے کی مکمل تفصیلات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 18 مئی، 2026 کو 10:10 PM

آخری تدوین: 18 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا نیوز ویک میں مضمون، سندھ طاس معاہدے پر بھارتی الزامات مسترد
تازہ ترین

سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا نیوز ویک میں مضمون، سندھ طاس معاہدے پر بھارتی الزامات مسترد

پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکی جریدے نیوز ویک میں مضمون لکھ کر سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارتی الزامات کی تردید کردی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ بدستور مؤثر اور قانونی طور پر نافذ العمل ہے، یکطرفہ معطلی کی کوئی گنجائش نہیں جبکہ بھارتی اقدامات جنوبی ایشیا کے امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں

Web Desk29 اگست، 2026
ٹرمپ کا وینزویلا کے ساتھ دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے تیل معاہدے کا اعلان، 65 ارب بیرل ذخائر پر اکثریتی کنٹرول کا دعویٰ
امریکا

ٹرمپ کا وینزویلا کے ساتھ دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے تیل معاہدے کا اعلان، 65 ارب بیرل ذخائر پر اکثریتی کنٹرول کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے ساتھ دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے تیل معاہدے کا اعلان کر دیا۔ ٹرمپ کے مطابق معاہدے کے تحت 65 ارب بیرل سے زائد تیل کے ذخائر پر اکثریتی کنٹرول حاصل کیا گیا، جبکہ وینزویلا کی تیل صنعت میں 100 ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری اور 17 اہم تیل شعبوں کی ترقی کا منصوبہ بھی سامنے آیا ہے

Web Desk29 اگست، 2026
ٹرمپ کا نہر اونٹاریو کا نام بدل کر ’’نہر امریکا‘‘ رکھنے کا حکم
امریکا

ٹرمپ کا نہر اونٹاریو کا نام بدل کر ’’نہر امریکا‘‘ رکھنے کا حکم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نہر اونٹاریو کا نام تبدیل کرکے ’’نہر امریکا‘‘ رکھنے کا حکم دے دیا۔ کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی اور نیویارک کی گورنر کا سخت ردعمل

Web Desk28 اگست، 2026