وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

بابر اعظم کی کپتانی سے اچھے نتائج کی امید ہے، سرفراز احمد

W
Web Desk
9 جولائی، 2026
بابر اعظم کی کپتانی سے اچھے نتائج کی امید ہے، سرفراز احمد

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کپتان بابر اعظم سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے اور انہیں امید ہے کہ وہ ٹیم کو بہترین انداز میں لیڈ کریں گے۔ انہوں نے اسلام آباد میں شروع ہونے والے تربیتی کیمپ اور کھیلوں کی صحافت پر بھی اظہار خیال کیا

کراچی: پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کپتان بابر اعظم کی قیادت میں قومی ٹیم سے مثبت اور بہتر نتائج کی توقع ہے۔سرفراز احمد نے بتایا کہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ کل سے اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے، جس کا بنیادی مقصد کھلاڑیوں کی فٹنس کو مزید بہتر بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی ایک تربیتی کیمپ منعقد کیا گیا تھا، جہاں فٹنس سے متعلق بعض مسائل سامنے آئے تھے۔ ان میں سے کئی مسائل حل کر لیے گئے ہیں جبکہ باقی پر نئے کیمپ کے دوران کام کیا جائے گا۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیسٹ کپتان بابر اعظم سے بات چیت ہوئی ہے اور انہیں یقین ہے کہ وہ ٹیم کو مؤثر انداز میں آگے لے کر جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کی کپتانی میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم سے اچھے نتائج کی امید ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 9 جولائی، 2026 کو 04:35 AM

آخری تدوین: 9 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

سعودی عرب پر حوثی حملے فوری بند کیے جائیں، پاکستان سعودی سلامتی کے لیے پُرعزم ہے: وزیراعظم شہباز شریف
تازہ ترین

سعودی عرب پر حوثی حملے فوری بند کیے جائیں، پاکستان سعودی سلامتی کے لیے پُرعزم ہے: وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ریاض اور ابہا ایئرپورٹس کو نشانہ بنانے پر تشویش ظاہر کی۔ پاکستان نے سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور دفاع کے لیے مکمل حمایت کا اعادہ کیا

Web Desk9 اکتوبر، 2026
امریکا میں ندال ملک حسن کی سزائے موت 3 دسمبر کو براہِ راست نشر کرنے کا اعلان
امریکا

امریکا میں ندال ملک حسن کی سزائے موت 3 دسمبر کو براہِ راست نشر کرنے کا اعلان

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فورٹ ہُڈ فائرنگ کیس میں مجرم قرار دیے گئے سابق میجر ندال ملک حسن کو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے اور کارروائی براہِ راست نشر کرنے کا منصوبہ سامنے آیا ہے

محمد نعیم اختر9 اکتوبر، 2026
روسی صدر پوتن کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
تازہ ترین

روسی صدر پوتن کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش

روسی صدر ولادیمیر پوتن کی ترکمانستان میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات، روس ایران تجارتی تعاون میں اضافے اور علاقائی تنازع کے پرامن حل کے لیے تہران کو ہر ممکن مدد کی پیشکش

Web Desk9 اکتوبر، 2026