گرپتونت سنگھ پنوں قتل سازش کیس: نکھل گپتا کو آج نیویارک کی عدالت میں سزا سنائی جائے گی
محمد نعیم اختر20 نومبر، 2026
امریکہ میں سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی مبینہ سازش میں ملوث بھارتی شہری نکھل گپتا کو آج نیویارک کی وفاقی عدالت میں سزا سنائی جائے گی۔ امریکی پراسیکیوٹرز نے 24 سال سے زائد قید کی درخواست کر رکھی ہے
نیو یارک :سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ کی قاتلانہ سازش میں ملوث مبینہ بھارتی ایجنٹ کو آج نیو یارک کہ عدالت میں سزا سنائی جائے گی۔
نیو یارک کی عدالت پاکستانی وقت کے مطابق آج رات نو بجے اور نیو یارک کے وقت کے مطابق صبع نو بجے کاروائی کا آغاز کرے گی۔
مقدمے کی سماعت کے دوران امریکی محکمہ انصاف کے پروسیکیوٹرز بھارتی شہری نکھل گپتا کیخلاف الزامات پڑھ کر سنائیں گے۔ نکھل گپتا پہلے ہی اپنے جرم کا اقرار کر چکا ہے۔
عدالت میں گرپتونت سنگھ پنوں کو بھی بیان دینے کا موقع دیا جائے گا۔
امریکی پروسیکیوٹرز نے نکھل گپتا کو 24 سال قید سزا سنانے کی استدعا کی ہے۔
اس مقدمے کا ایک اور ملزم بھارتی را ایجنٹ وکاش یادو بھارت میں روپوش ہے۔
گرپتونت سنگھ پنوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نکھل گپتا صرف ایک سپاہی ہے ۔ در حقیقت بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اس قاتلانہ سازش میں ملوث ہے ۔

محمد نعیم اختر، واشنگٹن ڈی سی میں وائسز آف امریکا کیلئے بطور بیوروچیف فرائض انجام دے رہے ہیں
شائع ہوا: 20 نومبر، 2026 کو 03:43 AM
آخری تدوین: 20 نومبر، 2026



