وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

ٹرمپ کا بڑا دعویٰ، پاکستانی شخصیات کی درخواست پر ایران پر فیصلہ کن حملہ روکا گیا

W
Web Desk
16 مئی، 2026
ٹرمپ کا بڑا دعویٰ، پاکستانی شخصیات کی درخواست پر ایران پر فیصلہ کن حملہ روکا گیا

امریکی صدر Donald Trump نے انکشاف کیا ہے کہ ایران پر فیصلہ کن حملہ پاکستان کی بعض اہم شخصیات کی درخواست پر روکا گیا۔

(واشنگٹن ڈی سی ) امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کے “بہت اچھے لوگوں” نے انہیں ایران کے خلاف کارروائی روکنے کیلئے کہا۔ ان کے بقول وہ شخصیات ایران کے بہت قریب ہیں اور انہوں نے کہا کہ “کیا آپ رک سکتے ہیں، ہم ڈیل کرا دیں گے۔”

ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات پر بھی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “ہر بار جب وہ ڈیل کرتے ہیں تو اگلے روز ایسا لگتا ہے کہ ہماری کوئی بات چیت ہی نہیں ہوئی۔ ان کے ساتھ کچھ مسئلہ ہے، اصل میں وہ پاگل ہیں۔”

دوسری جانب چین سے واپسی پر صدارتی طیارے ائیرفورس ون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ جنگ بندی کے حق میں نہیں تھے، تاہم دیگر ممالک کے اصرار پر جنگ بندی پر آمادہ ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جنگ بندی “پاکستان پر ایک نوازش” تھی۔

صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کرتے ہوئے دونوں کو “شاندار شخصیات” قرار دیا۔

سیاسی مبصرین کے مطابق ٹرمپ کے یہ بیانات خطے میں جاری سفارتی سرگرمیوں اور ایران سے متعلق عالمی کشیدگی کے تناظر میں اہم سمجھے جا رہے ہیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 16 مئی، 2026 کو 04:42 PM

آخری تدوین: 16 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

لیزا کُک کے وکیل کا ٹرمپ انتظامیہ کی تحقیقات پر اعتراض، غیر جانب داری پر سوالات
امریکا

لیزا کُک کے وکیل کا ٹرمپ انتظامیہ کی تحقیقات پر اعتراض، غیر جانب داری پر سوالات

امریکی فیڈرل ریزرو کی گورنر لیزا کُک کے وکیل نے ٹرمپ انتظامیہ کی تحقیقات کے طریقۂ کار اور غیر جانب داری پر اعتراض اٹھا دیا۔ کیس کی سماعت 5 نومبر 2026 کو وائٹ ہاؤس میں مقرر ہے

محمد نعیم اختر14 اکتوبر، 2026
امریکی فوج کے کیتھولک اہلکاروں کو نڈال حسن کی سزائے موت کے عمل میں حصہ نہ لینے کی ہدایت
امریکا

امریکی فوج کے کیتھولک اہلکاروں کو نڈال حسن کی سزائے موت کے عمل میں حصہ نہ لینے کی ہدایت

آرچ بشپ ٹموتھی بروگلیو نے امریکی فوج کے کیتھولک اہلکاروں کو نڈال حسن کی سزائے موت کے عمل میں حصہ نہ لینے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے سزائے موت کی براہ راست نشریات کے مجوزہ منصوبے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا

Web Desk13 اکتوبر، 2026
امریکی رکنِ کانگریس الہان عمر کی رہائش گاہ پر تلاشی
امریکا

امریکی رکنِ کانگریس الہان عمر کی رہائش گاہ پر تلاشی

امریکی رکنِ کانگریس الہان عمر کی واشنگٹن ڈی سی میں واقع رہائش گاہ پر تلاشی کی اطلاع سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق تحقیقات کا تعلق امیگریشن دستاویزات سے ہے، تاہم حکام نے تفصیلات جاری نہیں کیں اور کسی جرم کے ثابت ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی

محمد نعیم اختر13 اکتوبر، 2026