وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

سہیل آفریدی کا چارسدہ میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان، پہلے ٹیسٹ پھر ٹی ٹوئنٹی اور آخر میں ٹی ٹین کھیلنے کا عندیہ

W
Web Desk
9 اکتوبر، 2026
سہیل آفریدی کا چارسدہ میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان، پہلے ٹیسٹ پھر ٹی ٹوئنٹی اور آخر میں ٹی ٹین کھیلنے کا عندیہ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے چارسدہ میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرنے کا عندیہ دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ سیاسی و جمہوری جدوجہد آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر جاری رکھیں گے

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وہ آج چارسدہ میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، پہلے ٹیسٹ میچ، پھر ٹی ٹوئنٹی اور آخر میں ٹی ٹین کھیلیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کی سیاسی جدوجہد بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کے لانگ مارچ جیسی نہیں ہے۔

بھانہ ماڑی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنی سیاسی اور جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے سات مطالبات پیش کیے ہیں، اگر کوئی ایک مطالبہ بھی غیر قانونی ثابت کردیا جائے تو سامنے لایا جائے۔ ان کے مطابق ان کی جماعت ایک سیاسی اور جمہوری قوت ہے اور جدوجہد آئین و قانون کے مطابق ہی کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے صوبائی حکومت کی کارکردگی پر تنقید کرنے والوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی کارکردگی پر سوالات اٹھانے والے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

سہیل آفریدی نے دعویٰ کیا کہ خیبرپختونخوا کو ڈیجیٹل گورننس ایوارڈ ملا ہے، جبکہ صوبائی اسمبلی نے دنیا بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

ماضی کے لانگ مارچز کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ جب ان کی جماعت کی حکومت تھی تو لانگ مارچ کرنے والے فکس میچ کے ساتھ آتے تھے، تاہم ان کے بقول اس مرتبہ کوئی فکس میچ نہیں ہے۔

انہوں نے چارسدہ میں آئندہ کے لائحہ عمل کے اعلان کا عندیہ دیتے ہوئے اپنی سیاسی جدوجہد کے مختلف مراحل کو کرکٹ کی اصطلاحات میں بیان کیا اور کہا کہ پہلے ٹیسٹ میچ، پھر ٹی ٹوئنٹی اور آخر میں ٹی ٹین کھیلا جائے گا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 9 اکتوبر، 2026 کو 06:30 AM

آخری تدوین: 9 اکتوبر، 2026

متعلقہ مضامین

پی ٹی آئی سے مذاکرات میں بڑے بریک تھرو کی امید کم ہے، رانا ثناء اللہ
تازہ ترین

پی ٹی آئی سے مذاکرات میں بڑے بریک تھرو کی امید کم ہے، رانا ثناء اللہ

رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات میں فی الحال کسی بڑے بریک تھرو کی امید کم ہے، تاہم حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان بات چیت کا راستہ مکمل طور پر بند نہیں ہوا

Web Desk9 اکتوبر، 2026
مولانا فضل الرحمان کا وزیراعظم کو خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج سے گریز کا مشورہ
پاکستان

مولانا فضل الرحمان کا وزیراعظم کو خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج سے گریز کا مشورہ

وزیراعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں سیاسی صورتحال، خیبرپختونخوا کے حالات اور پی ٹی آئی لانگ مارچ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے مذاکرات اور سیاسی مفاہمت پر زور دیا

Web Desk9 اکتوبر، 2026
شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک
تازہ ترین

شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک کردیے۔ کارروائی میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد اور دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کیے گئے

Web Desk9 اکتوبر، 2026