وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ مکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دے دی

W
Web Desk
27 نومبر، 2026
ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ مکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دے دی

ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی باضابطہ منظوری دے دی۔ اسلام آباد میں تینوں ممالک کے اعلیٰ دفاعی اور سفارتی حکام کا اہم اجلاس بھی آج ہوگا

انقرہ: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی باضابطہ منظوری دے دی، جس کے بعد ترکیہ میں معاہدے کی توثیق کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔

خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق ترک صدر کی منظوری کے بعد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون کے معاہدے کو عملی شکل دینے کی جانب اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ترکیہ کی پارلیمنٹ نے 5 نومبر کو مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کی تھی۔ اب ترکیہ کی جانب سے سعودی عرب میں اپنی فوج تعینات کرنے کی اجازت حاصل کرنے کے لیے پارلیمنٹ میں ایک قرارداد بھی پیش کی جائے گی۔

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون

تینوں ممالک کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدہ رواں سال اگست میں طے پایا تھا۔ ترکیہ نیٹو کی دوسری بڑی فوجی طاقت ہے، پاکستان اسلامی دنیا کی واحد جوہری طاقت ہے جبکہ سعودی عرب دنیا کے بڑے تیل برآمد کرنے والے ممالک میں شامل ہے۔

اس معاہدے کے تحت تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون اور مشترکہ سلامتی کے معاملات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

مکہ دفاعی معاہدے کی اہم کمیٹی کا اجلاس آج

دوسری جانب مکہ دفاعی معاہدے کی اسٹریٹجک، پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کا اہم اجلاس اسلام آباد میں باضابطہ طور پر شروع ہوگا، جس میں تینوں ممالک کے اعلیٰ سطح کے وفود شرکت کریں گے۔

اجلاس میں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان، سعودی وزیر دفاع اور ملٹری چیف شریک ہوں گے، جبکہ ترکیہ کی جانب سے وزیر خارجہ حاکان فدان، وزیر دفاع اور ملٹری چیف شرکت کریں گے۔

پاکستان کی نمائندگی فیلڈ مارشل عاصم منیر، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر دفاع خواجہ آصف کریں گے۔

شہباز شریف سے ترک اور سعودی وفود کی ملاقاتیں متوقع

اجلاس کے موقع پر مختلف دوطرفہ ملاقاتیں بھی ہوں گی، جن میں دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور باہمی تعلقات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ ترک اور سعودی وفود کی آج وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔

تینوں ممالک کے اعلیٰ حکام کی یہ ملاقاتیں مکہ دفاعی معاہدے کے تحت آئندہ کے لائحہ عمل، دفاعی روابط اور مشترکہ مشاورت کے حوالے سے اہمیت رکھتی ہیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 27 نومبر، 2026 کو 08:00 AM

آخری تدوین: 27 نومبر، 2026

متعلقہ مضامین

مولانا فضل الرحمان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر پنجاب حکومت سے رابطہ کروں گا: فیصل کریم کنڈی
تازہ ترین

مولانا فضل الرحمان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر پنجاب حکومت سے رابطہ کروں گا: فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر پنجاب حکومت سے رابطہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملے کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالنے کی کوشش کی جائے گی

Web Desk27 نومبر، 2026
مکہ دفاعی معاہدہ ابتدائی مرحلے میں ہے، مسلسل مشاورت اور اجلاسوں کی ضرورت ہے: خواجہ آصف
صفحہ اول

مکہ دفاعی معاہدہ ابتدائی مرحلے میں ہے، مسلسل مشاورت اور اجلاسوں کی ضرورت ہے: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مکہ دفاعی معاہدہ ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے، جسے مؤثر بنانے کے لیے مسلسل مشاورت اور اجلاسوں کی ضرورت ہے۔ اسلام آباد اجلاس میں سعودی عرب اور یمن کی صورتحال سمیت علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال ہوگا

Web Desk27 نومبر، 2026
مولانا فضل الرحمان کو پاکستان یا طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عطا تارڑ
تازہ ترین

مولانا فضل الرحمان کو پاکستان یا طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے مولانا فضل الرحمان کے احتجاج پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں پاکستان یا طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ بلاول بھٹو اور پیپلز پارٹی سے متعلق بھی اہم بیان دے دیا

Web Desk27 نومبر، 2026