وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

صدر ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، شی جن پنگ سے اہم ملاقات متوقع

W
Web Desk
13 مئی، 2026
صدر ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، شی جن پنگ سے اہم ملاقات متوقع

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، جہاں وہ چینی صدر شی جن پنگ سے تجارت، عالمی معیشت اور ایران کی صورتحال پر اہم بات چیت کریں گے۔

(بیجنگ ) امریکی میڈیا کے مطابق بیجنگ پہنچنے پر چینی نائب صدر  ہان ژینگ نے امریکی صدر کا استقبال کیا۔ اس موقع پر چین میں امریکی سفیر، امریکا میں چینی سفیر  اور چین کے ایگزیکٹو نائب وزیرخارجہ ما ژاؤشو  بھی موجود تھے۔

امریکی صدر کے استقبال کے لیے 300 چینی نوجوان بھی موجود تھے، جو نیلے اور سفید رنگ کے لباس  میں ملبوس تھے اور  انہوں نے ہاتھوں میں چینی پرچم اٹھا رکھے تھے۔چینی میڈیا کے مطابق اپنے دورے میں امریکی صدر چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔

جس میں امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ، عالمی معیشت اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یہ دورہ اس حوالے سے بھی اہم قرار دیا جا رہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے آخری بار 2017 میں چین کا دورہ کیا تھا۔

چین روانگی سے قبل واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ دورۂ چین کے دوران وہ ایران جنگ اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی چینی صدر سے گفتگو کریں گے، تاہم ایران کے معاملے پر امریکا کو چین کی مدد کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے مذاکراتی عمل میں شاندار کردار ادا کیا، جبکہ شہباز شریف اور سید عاصم منیر کو بھی بہترین شخصیات قرار دیا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ثالثی کی کوششیں قابل تعریف ہیں اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 13 مئی، 2026 کو 12:35 PM

آخری تدوین: 13 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

امریکا کا آبنائے ہرمز کھلی رکھنے اور حملے روکنے کیلئے ایران کو الٹی میٹم
تازہ ترین

امریکا کا آبنائے ہرمز کھلی رکھنے اور حملے روکنے کیلئے ایران کو الٹی میٹم

امریکا کا ایران کو الٹی میٹم، آبنائے ہرمز کھلی رکھنے اور جہازوں پر حملے روکنے کا مطالبہ

Web Desk11 جولائی، 2026
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، "مجھے قتل کرنے کی کوشش ہوئی تو ایران مکمل تباہ کر دیا جائے گا"
تازہ ترین

ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، "مجھے قتل کرنے کی کوشش ہوئی تو ایران مکمل تباہ کر دیا جائے گا"

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہیں قتل کرنے کی کوشش کی گئی تو امریکا ایران کے خلاف فیصلہ کن فوجی کارروائی کرے گا۔ ٹرمپ نے ایران، میزائل حملوں، اسرائیلی انٹیلی جنس دعوؤں، امریکا ایران مذاکرات اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے بیان پر بھی اظہار خیال کیا۔

Web Desk11 جولائی، 2026
امریکا میں پاکستانی سفیر کی ورلڈ بینک صدر اجے بنگا سے ملاقات، فیفا ورلڈ کپ 2026 کا پاکستانی آفیشل فٹ بال "ٹرائیونڈا" تحفے میں پیش
دُنیا

امریکا میں پاکستانی سفیر کی ورلڈ بینک صدر اجے بنگا سے ملاقات، فیفا ورلڈ کپ 2026 کا پاکستانی آفیشل فٹ بال "ٹرائیونڈا" تحفے میں پیش

امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا سے ملاقات کی اور فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے پاکستان میں تیار کردہ آفیشل فٹ بال "ٹرائیونڈا" تحفے میں پیش کیا۔ ورلڈ بینک صدر نے پاکستانی اسپورٹس مصنوعات کی تعریف کی جبکہ سفیر پاکستان نے سیالکوٹ کی عالمی شہرت، اسپورٹس انڈسٹری کی کامیابیوں اور ورلڈ بینک کے ساتھ طویل المدت شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا

محمد نعیم اختر11 جولائی، 2026