وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

ایران کے ساتھ کئی نکات پر اتفاق ہوچکا تھا، یورینیم معاملہ رکاوٹ بنا ٹرمپ کا دعویٰ

W
Web Desk
14 اپریل، 2026
ایران کے ساتھ کئی نکات پر اتفاق ہوچکا تھا، یورینیم معاملہ رکاوٹ بنا ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے دوران متعدد نکات پر اتفاق ہو چکا تھا تاہم یورینیم کے معاملے پر اختلافات کے باعث معاہدہ نہ ہوسکا۔

(واشنگٹن)وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی وفد نے ایران کے ساتھ اچھے مذاکرات کیے اور کئی معاملات پر سمجھوتا بھی ہو گیا تھا لیکن ایران یورینیم سے متعلق شرائط پر آمادہ نہیں ہوا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران معاہدے کے لیے بے تاب ہے اور آج ہی انہیں اس حوالے سے متعلقہ افراد کی کال موصول ہوئی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران نے خود معاہدے کے لیے رابطہ کیا اور ڈیل کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہو سکتے اور اگر ایران اس شرط کو قبول نہیں کرتا تو کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔ تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایران بالآخر اس شرط پر راضی ہو جائے گا۔

ایران کی جانب سے بحری ناکہ بندی کے سوال پر صدر ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ ایران دنیا کو بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور امریکا ایسا ہونے نہیں دے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا آبنائے ہرمز پر انحصار نہیں کرتا کیونکہ اس کے پاس اپنے تیل اور گیس کے وافر ذخائر موجود ہیں۔

صدر ٹرمپ نے مزید دعویٰ کیا کہ حالیہ دنوں میں بڑی تعداد میں بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزرے، اور ایک روز میں 34 جہازوں کی آمدورفت ہوئی جو حالیہ کشیدگی کے بعد سب سے زیادہ تعداد ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق امریکی اور ایرانی قیادت کے متضاد بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ مذاکرات میں پیش رفت کے باوجود اہم اختلافات بدستور برقرار ہیں۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 14 اپریل، 2026 کو 03:18 AM

آخری تدوین: 14 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

امریکا کا آبنائے ہرمز کھلی رکھنے اور حملے روکنے کیلئے ایران کو الٹی میٹم
تازہ ترین

امریکا کا آبنائے ہرمز کھلی رکھنے اور حملے روکنے کیلئے ایران کو الٹی میٹم

امریکا کا ایران کو الٹی میٹم، آبنائے ہرمز کھلی رکھنے اور جہازوں پر حملے روکنے کا مطالبہ

Web Desk11 جولائی، 2026
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، "مجھے قتل کرنے کی کوشش ہوئی تو ایران مکمل تباہ کر دیا جائے گا"
تازہ ترین

ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، "مجھے قتل کرنے کی کوشش ہوئی تو ایران مکمل تباہ کر دیا جائے گا"

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہیں قتل کرنے کی کوشش کی گئی تو امریکا ایران کے خلاف فیصلہ کن فوجی کارروائی کرے گا۔ ٹرمپ نے ایران، میزائل حملوں، اسرائیلی انٹیلی جنس دعوؤں، امریکا ایران مذاکرات اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے بیان پر بھی اظہار خیال کیا۔

Web Desk11 جولائی، 2026
امریکا میں پاکستانی سفیر کی ورلڈ بینک صدر اجے بنگا سے ملاقات، فیفا ورلڈ کپ 2026 کا پاکستانی آفیشل فٹ بال "ٹرائیونڈا" تحفے میں پیش
دُنیا

امریکا میں پاکستانی سفیر کی ورلڈ بینک صدر اجے بنگا سے ملاقات، فیفا ورلڈ کپ 2026 کا پاکستانی آفیشل فٹ بال "ٹرائیونڈا" تحفے میں پیش

امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا سے ملاقات کی اور فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے پاکستان میں تیار کردہ آفیشل فٹ بال "ٹرائیونڈا" تحفے میں پیش کیا۔ ورلڈ بینک صدر نے پاکستانی اسپورٹس مصنوعات کی تعریف کی جبکہ سفیر پاکستان نے سیالکوٹ کی عالمی شہرت، اسپورٹس انڈسٹری کی کامیابیوں اور ورلڈ بینک کے ساتھ طویل المدت شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا

محمد نعیم اختر11 جولائی، 2026