وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

ایران کے حوالے سے مثبت پیشرفت، جنگ جلد ختم کردیں گے: ٹرمپ کا بڑا اعلان

W
Web Desk
20 مئی، 2026
ایران کے حوالے سے مثبت پیشرفت، جنگ جلد ختم کردیں گے: ٹرمپ کا بڑا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے حوالے سے مثبت پیشرفت ہوئی ہے اور جنگ کو جلد ختم کردیا جائے گا۔ ٹرمپ نے ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل نہ کرنے دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے مزید حملوں کا عندیہ بھی دیا

(واشنگٹن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ مثبت پیشرفت ہوئی ہے اور امریکا ایران جنگ کو تیزی سے ختم کردے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو کسی صورت ایٹمی ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی نیوی، فضائیہ، فوج اور قیادت کو شدید نقصان پہنچایا جاچکا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ اگر ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کیے تو وہ سب سے پہلے اسرائیل کو نشانہ بنا سکتا ہے، اسی لیے امریکا ایران کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

اس سے قبل وائٹ ہاؤس کے بال روم کی تعمیری سائٹ کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر نے ایران پر مزید حملوں کا عندیہ دیا تھا۔ انہوں نے خبردار کیا تھا کہ امریکا کو ایران پر دوبارہ حملہ کرنا پڑ سکتا ہے۔

ٹرمپ کے مطابق آئندہ 2 سے 3 روز میں، ممکنہ طور پر جمعے یا ہفتے کو، یا پھر اگلے ہفتے کے آغاز میں ایران کے خلاف نئی کارروائی کی جاسکتی ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ وقت محدود ہے اور ایران کو ایک بڑا دھچکا دینا ضروری ہوگا تاکہ خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جاسکے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 20 مئی، 2026 کو 02:13 PM

آخری تدوین: 20 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

ایران پر مزید حملوں کی صورت میں 20 گنا زیادہ طاقت سے جواب دیں گے، صدر ٹرمپ کی سخت وارننگ
امریکا

ایران پر مزید حملوں کی صورت میں 20 گنا زیادہ طاقت سے جواب دیں گے، صدر ٹرمپ کی سخت وارننگ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مزید حملے کیے گئے تو امریکا ہر حملے کے جواب میں 20 گنا زیادہ طاقت سے کارروائی کرے گا۔ ٹرمپ نے ایران کے ممکنہ معاہدے، فوجی صورتحال اور خطے میں کشیدگی پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا

Web Desk9 جولائی، 2026
ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم، مزید وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا، اب ہمیں اپنا کام کرنا ہوگا: ٹرمپ
امریکا

ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم، مزید وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا، اب ہمیں اپنا کام کرنا ہوگا: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم ہو چکی ہے اور وہ مزید مذاکرات نہیں کرنا چاہتے۔ انقرہ میں نیٹو چیف کے ہمراہ گفتگو کے دوران ٹرمپ نے نیٹو پر تنقید، ایران کے جوہری پروگرام، امریکی فوجی کارروائی، اسپین کے ساتھ تجارتی تعلقات، گرین لینڈ اور پاناما کینال سے متعلق بھی اہم بیانات دیے۔ مکمل خبر پڑھیں۔

Web Desk8 جولائی، 2026
امریکی سینٹرل کمانڈ کا ایران پر طاقتور حملوں کا اعلان، آبنائے ہرمز کے واقعے کو وجہ قرار دے دیا
تازہ ترین

امریکی سینٹرل کمانڈ کا ایران پر طاقتور حملوں کا اعلان، آبنائے ہرمز کے واقعے کو وجہ قرار دے دیا

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف طاقتور حملوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ سینٹ کام کے مطابق یہ کارروائیاں آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر ایران کے مبینہ حملوں کے جواب میں کی جا رہی ہیں

Web Desk8 جولائی، 2026