وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری، میکسیکو میں بھی زلزلے کے جھٹکے

W
Web Desk
28 جولائی، 2026
جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری، میکسیکو میں بھی زلزلے کے جھٹکے
international seerat conference

جاپان کے جزیرے کیوشو میں 7.1 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری کر دی گئی، جبکہ میکسیکو میں بھی 5.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

ٹوکیو: جاپان کے جنوبی جزیرے کیوشو میں 7.1 شدت کے طاقتور زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے بعد حکام نے احتیاطی طور پر سونامی وارننگ جاری کر دی۔

جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق زلزلے کے بعد ساحلی علاقوں کے لیے تقریباً ایک میٹر بلند سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ متعلقہ اداروں نے شہریوں کو ساحلی علاقوں سے دور رہنے اور حفاظتی ہدایات پر عمل کرنے کی تلقین کی ہے۔

دوسری جانب میکسیکو میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ میکسیکو میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، جبکہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 28 جولائی، 2026 کو 08:11 AM

آخری تدوین: 28 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

واشنگٹن: سفارتخانہ پاکستان میں عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے بابرکت محفلِ میلاد
تازہ ترین

واشنگٹن: سفارتخانہ پاکستان میں عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے بابرکت محفلِ میلاد

واشنگٹن ڈی سی میں سفارتخانہ پاکستان میں عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے بابرکت محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانی خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ محفل میں نعتیہ کلام، درود و سلام اور سیرتِ طیبہ پر روشنی ڈالی گئی جبکہ پاکستان کی سلامتی، خوشحالی اور بقا کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی

محمد نعیم اختر12 ستمبر، 2026
پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے مریض ایک کروڑ 10 لاکھ سے تجاوز، ملک گیر اسکریننگ پروگرام شروع
تازہ ترین

پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے مریض ایک کروڑ 10 لاکھ سے تجاوز، ملک گیر اسکریننگ پروگرام شروع

پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ وزیراعظم انسدادِ ہیپاٹائٹس پروگرام کے تحت اسلام آباد سے ملک گیر اسکریننگ پروگرام شروع کردیا گیا ہے، جس میں 12 سال سے زائد عمر کے 16 کروڑ افراد کی اسکریننگ کی جائے گی۔ حکومت فی مریض اسکریننگ، ٹیسٹنگ اور علاج کے اخراجات برداشت کرے گی جبکہ 18 سرکاری اسپتالوں میں علاج کی سہولت بھی فراہم کردی گئی ہے

Web Desk12 ستمبر، 2026
 انگلینڈ نے پاکستان کو تیسرے ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کردیا
تازہ ترین

انگلینڈ نے پاکستان کو تیسرے ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کردیا

انگلینڈ نے پاکستان کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 3-0 سے وائٹ واش کردیا۔ پاکستان نے انگلینڈ کو 130 رنز کا ہدف دیا جو انگلش ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ جوئے روٹ نے 62 اور جورڈن نے 59 رنز بنائے، جبکہ پاکستان کی جانب سے رضا اللہ نے 81 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ شان مسعود 95 اور بابر اعظم 76 رنز کے ساتھ نمایاں رہے

Web Desk12 ستمبر، 2026