وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

امریکی سینٹرل کمانڈ کا ایران پر طاقتور حملوں کا اعلان، آبنائے ہرمز کے واقعے کو وجہ قرار دے دیا

W
Web Desk
8 جولائی، 2026
امریکی سینٹرل کمانڈ کا ایران پر طاقتور حملوں کا اعلان، آبنائے ہرمز کے واقعے کو وجہ قرار دے دیا

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف طاقتور حملوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ سینٹ کام کے مطابق یہ کارروائیاں آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر ایران کے مبینہ حملوں کے جواب میں کی جا رہی ہیں

واشنگٹن: امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف طاقتور فوجی حملوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق یہ کارروائیاں آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر ہونے والے مبینہ حملوں کے ردعمل میں کی جا رہی ہیں۔

سینٹ کام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ایران کے خلاف کارروائی کا مقصد بین الاقوامی آبی گزرگاہ میں معصوم شہریوں کو لے جانے والے تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کی بھاری قیمت وصول کرنا ہے۔

بیان کے مطابق امریکی حملے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تین تجارتی جہازوں پر ایران کے مبینہ حملوں کے جواب میں کیے جا رہے ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے مزید دعویٰ کیا کہ ایران کی مبینہ جارحیت بلاجواز، خطرناک اور جنگ بندی کی واضح خلاف ورزی تھی، جس کے باعث امریکہ نے فوجی کارروائی کا فیصلہ کیا۔

سینٹ کام کا کہنا ہے کہ امریکی افواج صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور بین الاقوامی بحری راستوں کے تحفظ اور تجارتی جہازوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

دوسری جانب ایران کی جانب سے اس امریکی بیان پر فوری طور پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔ تاہم خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی برادری صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 8 جولائی، 2026 کو 03:40 AM

آخری تدوین: 8 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

پیپلز پارٹی نے بلاول بھٹو زرداری کو جوڈیشل کمیشن کے لیے نامزد کردیا
تازہ ترین

پیپلز پارٹی نے بلاول بھٹو زرداری کو جوڈیشل کمیشن کے لیے نامزد کردیا

پیپلز پارٹی نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے لیے نامزد کردیا۔ فاروق ایچ نائیک اور شیخ آفتاب احمد کے استعفوں کے بعد نئی نامزدگیوں کا عمل شروع، بلاول بھٹو کی نامزدگی کا نوٹیفکیشن جلد جاری ہونے کا امکان

Web Desk8 اکتوبر، 2026
بھارتی فوج اور گودی میڈیا کا پاکستان مخالف گمراہ کن پروپیگنڈا بھارت میں بھی ناکام
تازہ ترین

بھارتی فوج اور گودی میڈیا کا پاکستان مخالف گمراہ کن پروپیگنڈا بھارت میں بھی ناکام

مودی کی ایما پر سیاست زدہ بھارتی فوج اور گودی میڈیا کا پاکستان مخالف گمراہ کن پروپیگنڈا بھارت میں بھی ناکام ہوگیا

Web Desk8 اکتوبر، 2026
سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 4 اہم کمانڈرز سمیت 9 خارجی ہلاک
پاکستان

سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 4 اہم کمانڈرز سمیت 9 خارجی ہلاک

خیبرپختونخوا کے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 4 اہم کمانڈرز سمیت 9 خارجی ہلاک ہوگئے۔ پلنگ زئی، ندیم کوٹ اور کوٹ خضری میں کارروائی کے دوران اسلحہ و گولہ بارود برآمد اور متعدد ٹھکانے تباہ کیے گئے

Web Desk8 اکتوبر، 2026