وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

صدر ٹرمپ کا امریکی افواج کو ایران پر ایک روز کیلئے حملے روکنے کا حکم، سفارت کاری کو ایک اور موقع

W
Web Desk
26 جولائی، 2026
صدر ٹرمپ کا امریکی افواج کو ایران پر ایک روز کیلئے حملے روکنے کا حکم، سفارت کاری کو ایک اور موقع

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوج کو ایران پر ایک روز کے لیے حملے روکنے کا حکم دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق فیصلہ سفارتی کوششوں کو موقع دینے کے لیے کیا گیا، جبکہ عمانی وفد تہران میں آبنائے ہرمز سے متعلق مذاکرات میں مصروف ہے

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی افواج کو ایران پر ایک روز کے لیے حملے روکنے کی ہدایت جاری کر دی ہے تاکہ سفارتی کوششوں کو مزید موقع دیا جا سکے۔

امریکی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے جمعے کے روز امریکی فوج کو ایران کے خلاف نئے حملے نہ کرنے کا حکم دیا، جس کے بعد تقریباً دو ہفتوں سے جاری روزانہ فوجی کارروائیوں کا سلسلہ عارضی طور پر رک گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر صدر ٹرمپ دوبارہ فوجی کارروائی کی منظوری دیتے ہیں تو امریکی افواج مختصر نوٹس پر حملے دوبارہ شروع کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسی دوران ایک عمانی وفد آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے نئے انتظامات پر بات چیت کرنے تہران پہنچا، جہاں ایرانی حکام کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ عمان اور ایران کے درمیان ہفتے کے اختتام تک ایک معاہدہ طے پا سکتا ہے، جس سے خطے میں کشیدگی کم ہونے اور بحری تجارت کی بحالی کی راہ ہموار ہونے کی امید ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 26 جولائی، 2026 کو 03:53 AM

آخری تدوین: 26 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

اسرائیلی انتخابات سے پہلے ٹرمپ کا نیتن یاہو کے حق میں دوسرا پیغام
امریکا

اسرائیلی انتخابات سے پہلے ٹرمپ کا نیتن یاہو کے حق میں دوسرا پیغام

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل میں 27 اکتوبر کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات سے قبل وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے ووٹروں سے انہیں دوبارہ منتخب کرنے کی اپیل کی ہے۔ ٹرمپ نے اپنے پیغام میں ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیلی فوجی کارروائیوں کو مشترکہ کامیابی قرار دیا اور کہا کہ دونوں رہنماؤں کو اپنا شروع کیا ہوا کام مکمل کرنا ہے۔

Web Desk26 اکتوبر، 2026
امریکی وسط مدتی انتخابات: ٹرمپ اور میلانیا نے فلوریڈا میں ووٹ ڈال دیا
امریکا

امریکی وسط مدتی انتخابات: ٹرمپ اور میلانیا نے فلوریڈا میں ووٹ ڈال دیا

امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے لیے انتخابی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں، جہاں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ نے فلوریڈا میں قبل از وقت ووٹ کاسٹ کردیا۔ یہ انتخابات امریکی کانگریس کی آئندہ سیاسی سمت اور ریاستی سطح پر قیادت کے تعین میں اہم کردار ادا کریں گے

Web Desk25 اکتوبر، 2026
ایران پر نئے حملے پر غور کر رہے ہیں، شاید کل ہی شروع کر دیں: امریکی صدر
تازہ ترین

ایران پر نئے حملے پر غور کر رہے ہیں، شاید کل ہی شروع کر دیں: امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے جلد، حتیٰ کہ اگلے ہی دن شروع کیے جا سکتے ہیں۔ تاہم انہوں نے کسی حتمی فیصلے کی تصدیق نہیں کی اور واضح کیا کہ تہران اب بھی معاہدہ کرکے مزید امریکی فوجی کارروائی سے بچ سکتا ہے

Web Desk25 اکتوبر، 2026