وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

امریکا جلد ایران سے نکل جائے گا، تیل کی قیمتیں گرنے والی ہیں: ٹرمپ

W
Web Desk
8 اکتوبر، 2026
امریکا جلد ایران سے نکل جائے گا، تیل کی قیمتیں گرنے والی ہیں: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا جلد ایران سے نکل جائے گا اور تیل کی قیمتیں تیزی سے گرنے والی ہیں۔ ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام پر سخت مؤقف اپناتے ہوئے ممکنہ معاہدے کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے

ٹیکساس: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا جلد ایران سے نکل جائے گا اور تیل کی قیمتیں چٹان کی طرح گرنے والی ہیں۔

ٹیکساس میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق اپنے مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ امریکا ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کے خواہاں ہیں، تاہم اصل سوال یہ ہے کہ آیا تہران اپنے جوہری پروگرام کو روکنے کے لیے قابلِ قبول اقدامات کرنے پر آمادہ ہے یا نہیں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، لیکن یہ دیکھنا ہوگا کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کو روکنے کے لیے کیا پیش کرنے کو تیار ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دے گا۔

امریکی صدر نے گزشتہ دنوں لاس اینجلس اور سان ڈیاگو پر مبینہ ایرانی حملے سے متعلق اپنے بیانات کا بھی اعادہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایسے حملے ہوئے تو امریکا سخت ردعمل دے گا اور اپنے ملک کے دفاع کو یقینی بنائے گا۔

ٹرمپ کا گزشتہ ایک ماہ کے دوران ٹیکساس کا یہ تیسرا دورہ تھا، جہاں وہ ریپبلکن امیدواروں کی انتخابی مہم میں سرگرم ہیں۔ وسط مدتی انتخابات کے تناظر میں ریپبلکن پارٹی کو کانگریس میں اپنی اکثریت برقرار رکھنے کے لیے سخت مقابلے کا سامنا ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 8 اکتوبر، 2026 کو 05:37 AM

آخری تدوین: 8 اکتوبر، 2026

متعلقہ مضامین

امریکہ میں بھارتی آئی ٹی کمپنیوں کے خلاف کارروائی، گرین کارڈ درخواستیں روک دی گئیں
امریکا

امریکہ میں بھارتی آئی ٹی کمپنیوں کے خلاف کارروائی، گرین کارڈ درخواستیں روک دی گئیں

ٹرمپ انتظامیہ نے مائیکروسافٹ، ایڈوب، ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز، وِپرو اور دیگر کمپنیوں کی بعض گرین کارڈ درخواستوں پر کارروائی روک دی۔ امریکی حکام نے مبینہ دھوکا دہی کی تحقیقات اور 9 جامعات کے خلاف کارروائی کا بھی اعلان کیا

Web Desk9 اکتوبر، 2026
امریکا میں ندال ملک حسن کی سزائے موت 3 دسمبر کو براہِ راست نشر کرنے کا اعلان
امریکا

امریکا میں ندال ملک حسن کی سزائے موت 3 دسمبر کو براہِ راست نشر کرنے کا اعلان

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فورٹ ہُڈ فائرنگ کیس میں مجرم قرار دیے گئے سابق میجر ندال ملک حسن کو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے اور کارروائی براہِ راست نشر کرنے کا منصوبہ سامنے آیا ہے

محمد نعیم اختر9 اکتوبر، 2026
اقوام متحدہ میں پاکستان اور بھارت آمنے سامنے، ایک دوسرے پر دہشت گردی کی حمایت کے الزامات
امریکا

اقوام متحدہ میں پاکستان اور بھارت آمنے سامنے، ایک دوسرے پر دہشت گردی کی حمایت کے الزامات

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قانونی کمیٹی میں پاکستان اور بھارت آمنے سامنے آگئے۔ دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر سرحد پار دہشت گردی اور عسکریت پسند گروہوں کی حمایت کے الزامات عائد کیے

محمد نعیم اختر9 اکتوبر، 2026