وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

آبنائے ہرمز میں آپریشن ’پروجیکٹ فریڈم‘ پاکستان کی درخواست پر روکا گیا

W
Web Desk
18 مئی، 2026
آبنائے ہرمز میں آپریشن ’پروجیکٹ فریڈم‘ پاکستان کی درخواست پر روکا گیا

امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں جاری پروجیکٹ فریڈم پاکستان کی درخواست پر روکا گیا تاکہ سفارت کاری کو موقع دیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ مذاکرات اور سفارت کاری کو ترجیح دیتے ہیں

(واشنگٹن ) امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں جاری "پروجیکٹ فریڈم" کو پاکستان کی درخواست پر عارضی طور پر روک دیا گیا۔

امریکی وزیرخارجہ کے مطابق پاکستان کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ اگر پروجیکٹ فریڈم کو روکا جائے تو معاہدے اور سفارتی پیش رفت کے امکانات پیدا ہوسکتے ہیں۔

مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا نے سفارت کاری کو موقع دینے کیلئے یہ فیصلہ کیا اور اسی تناظر میں آپریشن کو معطل کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ ہمیشہ سفارت کاری اور مذاکرات کو ترجیح دیتے ہیں اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے سیاسی حل کے حامی ہیں۔

امریکی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا خطے میں استحکام اور امن کیلئے اتحادی ممالک کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے جبکہ تمام اقدامات سفارتی کوششوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے جا رہے ہیں۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 18 مئی، 2026 کو 04:28 AM

آخری تدوین: 18 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، سیاسی حلقوں میں سوگ
تازہ ترین

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، سیاسی حلقوں میں سوگ

امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا سے تعلق رکھنے والے ریپبلکن سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ وہ امریکی سینیٹ کی بجٹ کمیٹی کے چیئرمین تھے اور دفاعی و خارجہ پالیسی پر ریپبلکن پارٹی کی اہم آواز سمجھے جاتے تھے

Web Desk12 جولائی، 2026
امریکا کا آبنائے ہرمز کھلی رکھنے اور حملے روکنے کیلئے ایران کو الٹی میٹم
تازہ ترین

امریکا کا آبنائے ہرمز کھلی رکھنے اور حملے روکنے کیلئے ایران کو الٹی میٹم

امریکا کا ایران کو الٹی میٹم، آبنائے ہرمز کھلی رکھنے اور جہازوں پر حملے روکنے کا مطالبہ

Web Desk11 جولائی، 2026
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، "مجھے قتل کرنے کی کوشش ہوئی تو ایران مکمل تباہ کر دیا جائے گا"
تازہ ترین

ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، "مجھے قتل کرنے کی کوشش ہوئی تو ایران مکمل تباہ کر دیا جائے گا"

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہیں قتل کرنے کی کوشش کی گئی تو امریکا ایران کے خلاف فیصلہ کن فوجی کارروائی کرے گا۔ ٹرمپ نے ایران، میزائل حملوں، اسرائیلی انٹیلی جنس دعوؤں، امریکا ایران مذاکرات اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے بیان پر بھی اظہار خیال کیا۔

Web Desk11 جولائی، 2026