وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس

W
Web Desk
21 اگست، 2026
 ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوگئی، معاشی دباؤ امریکا کا مؤثر ترین ہتھیار ہے اور ایران کو جوہری صلاحیت بحال کرنے سے روکنا مقصد ہے

واشنگٹن: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ اب ایک نئے مرحلے میں داخل ہوچکی ہے، جبکہ تہران پر معاشی دباؤ امریکا کا مؤثر ترین ہتھیار بن گیا ہے۔

جے ڈی وینس کے مطابق امریکا نے ایران کی فوجی اور جوہری صلاحیت کو نقصان پہنچایا ہے اور آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل و گیس کی ترسیل جاری رکھنے میں بھی کامیابی حاصل کی ہے۔

امریکی نائب صدر نے کہا کہ ایران کی معیشت پر دباؤ مسلسل بڑھ رہا ہے اور اب تہران کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ اپنی معیشت کو مزید مشکلات کا شکار دیکھنا چاہتا ہے یا مغربی ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی راہ اختیار کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کی پالیسی کا بنیادی مقصد ایران کو اپنی جوہری صلاحیت دوبارہ بحال کرنے سے روکنا ہے۔ جے ڈی وینس کے مطابق ایران کے خلاف فوجی اقدامات کے ساتھ ساتھ معاشی دباؤ بھی جاری رکھا جائے گا۔

امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ایران کو اپنے مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلے کرنا ہوں گے، جبکہ امریکا تہران پر دباؤ برقرار رکھتے ہوئے اپنے مقاصد کے حصول کے لیے اقدامات جاری رکھے گا۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 21 اگست، 2026 کو 03:08 AM

آخری تدوین: 21 اگست، 2026

متعلقہ مضامین