وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

واشنگٹن میں سفید فام قوم پرست گروپ پیٹریاٹ فرنٹ کی ریلی

W
Web Desk
6 جولائی، 2026
واشنگٹن میں سفید فام قوم پرست گروپ پیٹریاٹ فرنٹ کی ریلی

پیٹریاٹ فرنٹ کو امریکا میں سرگرم سفید فام قوم پرست اور نسل پرست تنظیموں میں شمار کیا جاتا ہے۔ تنظیم خود کو "محب وطن" قرار دیتی ہے، تاہم شہری حقوق کی تنظیمیں اور انتہا پسندی پر نظر رکھنے والے ادارے اسے سفید فام بالادستی کے نظریات کی ترویج کرنے والا گروپ قرار دیتے ہیں

(واشنگٹن) امریکا کے 250ویں یومِ آزادی کی تقریبات کے موقع پر سفید فام قوم پرست تنظیم "پیٹریاٹ فرنٹ" کے سینکڑوں نقاب پوش ارکان نے ہفتے کے روز امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں مارچ کیا، جس کے بعد سیکیورٹی اور انتہا پسند تنظیموں کی سرگرمیوں سے متعلق خدشات اور امریکا میں بڑھتی ہوئی نفرت ایک بار پھر نمایاں ہو گئے

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز اور تنظیم کے ٹیلیگرام چینل پر جاری کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ارکان خاکی رنگ کی پتلون، نیلی قمیضیں، سفید چہرہ پوش ماسک، ٹوپیاں اور دھوپ کے چشمے پہنے ہوئے امریکی کیپیٹل کے اطراف ڈھول کی تھاپ پر منظم انداز میں مارچ کر رہے تھے۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں تنظیم کے جھنڈوں کے علاوہ کنفیڈریٹ پرچم بھی موجود تھے۔

ریلی کے دوران پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی، تاہم کسی بڑے تصادم یا گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی۔ حکام نے یومِ آزادی کی تقریبات کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں پہلے ہی غیر معمولی حفاظتی انتظامات کر رکھے تھے

پیٹریاٹ فرنٹ کو امریکا میں سرگرم سفید فام قوم پرست اور نسل پرست تنظیموں میں شمار کیا جاتا ہے۔ تنظیم خود کو "محب وطن" قرار دیتی ہے، تاہم شہری حقوق کی تنظیمیں اور انتہا پسندی پر نظر رکھنے والے ادارے اسے سفید فام بالادستی کے نظریات کی ترویج کرنے والا گروپ قرار دیتے ہیں۔ تنظیم کے ارکان ماضی میں بھی مختلف امریکی ریاستوں میں اسی نوعیت کے منظم مارچ اور مظاہرے کر چکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس اور تجزیہ کاروں کی رائے میں امریکا میں سیاسی تقسیم، نسلی کشیدگی اور انتہا پسند گروہوں کی سرگرمیوں نے حالیہ برسوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے نئے چیلنجز پیدا کیے ہیں۔ ایسے گروہوں کی جانب سے قومی تقریبات یا اہم سیاسی مواقع پر طاقت کا مظاہرہ اکثر عوامی تحفظ اور داخلی سلامتی سے متعلق خدشات کو جنم دیتا ہے۔

یہ مارچ ایسے وقت میں کیا گیا جب امریکا بھر میں 250ویں یومِ آزادی کی تقریبات منعقد ہو رہی تھیں اور لاکھوں افراد آتش بازی، پریڈز اور دیگر سرکاری تقریبات میں شرکت کی تیاری کر رہے تھے

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 6 جولائی، 2026 کو 02:12 AM

آخری تدوین: 6 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

امریکہ کی 250ویں سالگرہ: بالٹی مور کے اِنر ہاربر میں شاندار آتش بازی، ہزاروں افراد جشن میں شریک
تازہ ترین

امریکہ کی 250ویں سالگرہ: بالٹی مور کے اِنر ہاربر میں شاندار آتش بازی، ہزاروں افراد جشن میں شریک

امریکہ کے 250ویں یوم آزادی کے موقع پر میری لینڈ کے شہر بالٹی مور کے تاریخی اِنر ہاربر میں شاندار آتش بازی اور رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جہاں ہزاروں افراد نے جشن آزادی میں شرکت کی

محمد نعیم اختر5 جولائی، 2026
امریکا دنیا بھر میں امید کی کرن ہے، اسے کبھی ناکام نہیں ہونے دیں گے: ڈونلڈ ٹرمپ
امریکا

امریکا دنیا بھر میں امید کی کرن ہے، اسے کبھی ناکام نہیں ہونے دیں گے: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا دنیا بھر میں امید کی کرن ہے۔ انہوں نے قومی اتحاد، فوجی طاقت، مذہبی آزادی اور ملکی ترقی پر بھی اظہار خیال کیا

Web Desk5 جولائی، 2026
ٹرمپ کا دعویٰ: خامنہ ای کے جنازے میں عوامی جذبات دیکھ کر حیران ہوا، ایرانی ان سے نفرت کرتے ہیں، ایسا سمجھتا تھا
امریکا

ٹرمپ کا دعویٰ: خامنہ ای کے جنازے میں عوامی جذبات دیکھ کر حیران ہوا، ایرانی ان سے نفرت کرتے ہیں، ایسا سمجھتا تھا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ آیت اللہ علی خامنہ ای کے جنازے میں عوام کے جذباتی اظہار کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔ انہوں نے ایرانی عوام، جنازے میں شرکت اور مستقبل کے مذاکرات سے متعلق بھی اہم تبصرہ کیا

Web Desk5 جولائی، 2026