وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

سمندری دفاع مضبوط، پاک بحریہ میں جدید ملجم کلاس پی این ایس خیبر کی شمولیت

W
Web Desk
4 اپریل، 2026
سمندری دفاع مضبوط، پاک بحریہ میں جدید ملجم کلاس پی این ایس خیبر کی شمولیت

پاکستان کی سمندری حدود کے دفاع کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاک بحریہ کے بیڑے میں جدید اور منفرد ٹیکنالوجی سے لیس ملجم کلاس کا دوسرا جنگی جہاز پی این ایس خیبر شامل کر لیا گیا ہے۔

(راولپنڈی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پی این ایس خیبر کی شمولیت کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پی این ایس خیبر جدید ترین ٹیکنالوجیز اور جدید پلیٹ فارمز سے لیس ہے، جو دشمن کے اہم انفراسٹرکچر اور بحری اثاثوں کو نشانہ بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

اس موقع پر نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ پاکستان دنیا کے اہم توانائی کے بحری راستوں پر واقع ہے، جہاں بحری سکیورٹی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی مفادات کے تحفظ اور تجارتی بحری راستوں کی حفاظت کیلئے مضبوط بحری قوت ناگزیر ہے۔

نیول چیف نے کہا کہ معرکۂ حق کے دوران پاک بحریہ بھارتی طیارہ بردار جہاز وکرانت کو غرق کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار تھی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کے بحری مفادات کو چیلنج کرنے کی کسی بھی کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی این ایس خیبر اور مستقبل میں شامل ہونے والی ہنگور کلاس آبدوزیں پاکستان کے بحری دفاع کو مزید مضبوط بنائیں گی اور ملک کیلئے دفاعی دیوار ثابت ہوں گی۔

نیول چیف نے سمندری حدود کے دفاع اور خودمختار بحری سلامتی کے لیے پاک بحریہ کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔


شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 4 اپریل، 2026 کو 03:41 PM

آخری تدوین: 4 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں اور برآمدی امکانات کا جائزہ
پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں اور برآمدی امکانات کا جائزہ

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ کیا۔ انہیں پی او ایف کے آپریشنز، پیداواری صلاحیتوں، برآمدی امکانات اور کارپوریٹائزیشن پر بریفنگ دی گئی، جبکہ دو نئے صنعتی پلانٹس کی تنصیب اور رواں سال کے اختتام تک پیداوار شروع ہونے سے متعلق پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا

Web Desk29 اگست، 2026
سانحہ پمز تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، غیر معیاری سہولیات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی سفارش
پاکستان

سانحہ پمز تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، غیر معیاری سہولیات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی سفارش

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی گئی۔ رپورٹ میں واقعے کی وجوہات، ذمہ داروں کے تعین، غیر حاضر عملے کے خلاف کارروائی اور پمز ہسپتال کی ناکافی و غیر معیاری سہولیات پر اہم سفارشات شامل ہیں

Web Desk29 اگست، 2026
پاکستان اور برطانیہ کا تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
تازہ ترین

پاکستان اور برطانیہ کا تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور برطانوی وزیر خارجہ کے درمیان لندن میں ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے، مشرق وسطیٰ، سندھ طاس معاہدے اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

Web Desk28 اگست، 2026