وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

دشمن نے 4 گھنٹے میں جنگ بندی کی درخواست کی، معرکہ حق میں شاہینوں کا غلبہ تھا: وزیراعظم شہباز شریف

W
Web Desk
11 مئی، 2026
دشمن نے 4 گھنٹے میں جنگ بندی کی درخواست کی، معرکہ حق میں شاہینوں کا غلبہ تھا: وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں پاکستان کی بہادر افواج نے دشمن کو تاریخی جواب دیا، ہر طرف ہمارے شاہینوں کا غلبہ تھا جبکہ دشمن کے طیاروں کا ملبہ بکھرا ہوا تھا، جس کے بعد بھارت نے صرف 4 گھنٹوں میں جنگ بندی کی درخواست کردی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان مونومنٹ پر معرکہ حق میں شاندار فتح کے ایک سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے معرکہ حق کو عظیم فتح میں تبدیل کیا اور شہداء نے اپنے مقدس خون سے وطن کی دھرتی کو سینچا۔

شہباز شریف نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے کو جواز بنا کر پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کیے، تاہم پاکستان نے صبر اور تحمل کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔ انہوں نے کہا کہ کاکول اکیڈمی میں دشمن کو اس کے انجام سے خبردار کیا گیا تھا اور پاکستان نے پہلگام واقعے کی شفاف تحقیقات کی بھی پیشکش کی تھی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دشمن نے بلااشتعال جنگ مسلط کرتے ہوئے مساجد اور معصوم بچوں کو نشانہ بنایا، تاہم پاک افواج نے دشمن کے حملے کا بھرپور اور تاریخی جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ “ہمارے شاہین دشمن پر جھپٹے تو دشمن کو جان کے لالے پڑگئے، ہر طرف ہمارے شاہینوں کا غلبہ تھا اور ہر جانب دشمن کے طیاروں کا ملبہ تھا۔”

شہباز شریف نے انکشاف کیا کہ دشمن نے صرف چار گھنٹوں میں جنگ بندی کی درخواست کردی جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوری کردار ادا کرتے ہوئے جنگ بندی کروائی۔

وزیراعظم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر، ایئر چیف مارشل، پاک بحریہ کے سربراہ اور تینوں افواج کے افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ فیلڈ مارشل کی دانشمندانہ اور دلیرانہ قیادت کو سنہری حروف میں یاد رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے جہازوں کے پرخچے اڑا دیے جبکہ پاک بحریہ نے ایسی ہیبت طاری کی کہ دشمن سمندری حدود میں داخل ہونے کی جرات نہ کرسکا۔

تقریب کے دوران وزیراعظم نے 10 مئی کو “یوم معرکہ حق” کے طور پر منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال یہ دن قومی جذبے اور جوش و خروش سے منایا جائے گا۔

شہباز شریف نے چین، ترکیہ اور سعودی عرب کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین نے پاکستان کی بھرپور حمایت کرکے دوستی کا حق ادا کیا۔

تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری، فیلڈ مارشل عاصم منیر، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، وفاقی وزرا، عسکری حکام اور غیر ملکی سفارتکاروں نے بھی شرکت کی۔ تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا جبکہ تینوں مسلح افواج کے دستوں نے مارچ پاسٹ اور سلامی پیش کی۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 11 مئی، 2026 کو 02:10 AM

آخری تدوین: 11 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

بیرسٹر گوہر کا خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف احتجاج کا اعلان، محسن نقوی کو جواب
صفحہ اول

بیرسٹر گوہر کا خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف احتجاج کا اعلان، محسن نقوی کو جواب

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔ محسن نقوی کو اندرونی باتیں سامنے نہ لانے کا مشورہ، مذاکرات کی تفصیلات منظرِ عام پر لانے کا بھی عندیہ دے دیا

Web Desk14 اکتوبر، 2026
190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کو بڑا عدالتی دھچکا، سزا معطلی کی درخواست مسترد
صفحہ اول

190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کو بڑا عدالتی دھچکا، سزا معطلی کی درخواست مسترد

190 ملین پاؤنڈ القادر ٹرسٹ کیس میں وفاقی آئینی عدالت نے بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست مسترد کر دی۔ چیف جسٹس امین الدین خان اور جسٹس باقر نجفی پر مشتمل بینچ کا فیصلہ، بشریٰ بی بی کے وکیل نے طبی مسائل اور خاتون ہونے کی بنیاد پر سزا معطلی کی اپیل کی تھی

Web Desk14 اکتوبر، 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

روسی وزیر داخلہ ولادیمیر کولوکولتسیف کی جی ایچ کیو راولپنڈی میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات۔ پاکستان اور روس کا سکیورٹی تعاون اور ادارہ جاتی روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق، روسی وزیر داخلہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا

Web Desk14 اکتوبر، 2026