وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
معیشت

سونا 2ہزار800روپے مہنگا ہوگیا ،فی تولہ سونا 4لاکھ78ہزار 762 روپے پرپہنچ گیا

W
Web Desk
31 مارچ، 2026
سونا 2ہزار800روپے مہنگا ہوگیا ،فی تولہ سونا 4لاکھ78ہزار 762 روپے پرپہنچ گیا

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں سونا مزید مہنگا ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق فی تولہ سونا 2 ہزار 800 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 78 ہزار 762 روپے تک پہنچ گیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 401 روپے اضافے سے بڑھ کر 4 لاکھ 10 ہزار 461 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 28 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 560 ڈالر تک پہنچ گیا۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فی تولہ چاندی 260 روپے اضافے کے بعد 7 ہزار 784 روپے ہو گئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 223 روپے بڑھ کر 6 ہزار 673 روپے تک پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 73 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 31 مارچ، 2026 کو 05:50 PM

آخری تدوین: 1 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

معیشت درست سمت میں گامزن، عوام کو ریلیف دینے کے لیے پیٹرول سستا کیا: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
تازہ ترین

معیشت درست سمت میں گامزن، عوام کو ریلیف دینے کے لیے پیٹرول سستا کیا: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معیشت درست سمت میں گامزن ہے، عوام کو ریلیف دینے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی، جبکہ بجٹ میں ٹیکس اصلاحات، ایس ایم ایز کے فروغ اور کاروباری آسانیوں کے لیے اہم اقدامات کیے گئے ہیں

Web Desk7 جولائی، 2026
سعودی عرب نے ایشیائی ممالک کے لیے خام تیل سستا کر دیا، 26 سال کی سب سے بڑی قیمت میں کمی
تازہ ترین

سعودی عرب نے ایشیائی ممالک کے لیے خام تیل سستا کر دیا، 26 سال کی سب سے بڑی قیمت میں کمی

سعودی عرب نے اگست 2026 کی سپلائی کے لیے ایشیائی خریداروں کو خام تیل کی سرکاری فروختی قیمت میں 26 سال کی سب سے بڑی کمی کر دی۔ چین، بھارت، پاکستان، جاپان اور جنوبی کوریا سمیت درآمد کنندہ ممالک کو اس فیصلے سے نمایاں ریلیف ملنے کی توقع ہے

Web Desk7 جولائی، 2026
پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 12,200 روپے مہنگا
معیشت

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 12,200 روپے مہنگا

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے اثرات پاکستان میں بھی دیکھنے میں آئے۔ 24 قیراط فی تولہ سونا 12,200 روپے اضافے کے بعد 440,936 روپے کا ہوگیا، جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 4,185 ڈالر تک پہنچ گیا

Web Desk3 جولائی، 2026