جنوبی بلوچستان: ستمبر میں 435 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار، کارروائیاں جاری

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ستمبر 2026 میں جنوبی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 15 آپریشنز کے دوران 435 غیر قانونی افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا، جنہیں قانونی کارروائی کے بعد وطن واپس بھیج دیا گیا
کوئٹہ: جنوبی بلوچستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ستمبر 2026 کے دوران مختلف علاقوں میں 15 کارروائیوں کے دوران 435 غیر قانونی افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کارروائیاں تربت، دشت، پنجگور، دالبندین اور ماشکیل کے علاقوں میں کی گئیں، جہاں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے تمام 435 افراد کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد وطن واپس بھیج دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق افغانستان میں موجودہ حکومتی پالیسیوں اور معاشی مشکلات کے باعث بعض افغان شہری غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔
سکیورٹی فورسز کی جانب سے جنوبی بلوچستان میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام اور غیر قانونی آمدورفت کی نگرانی کے لیے کارروائیاں جاری رکھنے کا بتایا گیا ہے۔
شائع ہوا: 5 اکتوبر، 2026 کو 04:43 AM
آخری تدوین: 5 اکتوبر، 2026



