وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

عباس عراقچی: لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی یقینی بنانا امریکہ کی ذمہ داری ہے

W
Web Desk
19 جون، 2026
عباس عراقچی: لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی یقینی بنانا امریکہ کی ذمہ داری ہے

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی کو یقینی بنانا امریکہ کی ذمہ داری ہے۔ فرانس نے سفارتی عمل اور دیرپا امن کی حمایت کا اعادہ کیا

(تہران) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے مطابق لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی کو یقینی بنانا امریکہ کی ذمہ داری ہے، جبکہ معاہدے پر مکمل عملدرآمد کے لیے عالمی حمایت ناگزیر قرار دی گئی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق عباس عراقچی اور فرانسیسی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال، مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد اور سفارتی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

گفتگو کے دوران عباس عراقچی نے کہا کہ اسلام آباد میں طے پانے والی مفاہمتی یادداشت پر مؤثر عملدرآمد کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت عالمی برادری کی حمایت ضروری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ معاہدے کے تحت لبنان سمیت مختلف محاذوں پر جنگ بندی برقرار رکھنا امریکہ کی ذمہ داری ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے ایران اور فرانس کے درمیان اقتصادی تعاون کے فروغ کے مواقع پر بھی روشنی ڈالی اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

فرانسیسی وزیر خارجہ نے سفارتی عمل کی مکمل حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں دیرپا امن، استحکام اور کشیدگی میں کمی کے لیے مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانا ضروری ہے۔

دونوں وزرائے خارجہ نے عالمی قوانین کے مطابق آبنائے ہرمز میں محفوظ اور آزادانہ بحری آمدورفت کی اہمیت پر بھی اتفاق کیا اور بین الاقوامی تجارت کے تسلسل کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 19 جون، 2026 کو 03:34 AM

آخری تدوین: 19 جون، 2026

متعلقہ مضامین

امریکی انتخابات میں بڑا ٹرن آؤٹ، ابتدائی ووٹنگ میں 5 کروڑ سے زائد ووٹ
امریکی وسط مدتی انتخابات

امریکی انتخابات میں بڑا ٹرن آؤٹ، ابتدائی ووٹنگ میں 5 کروڑ سے زائد ووٹ

امریکا میں مڈٹرم انتخابات 2026 کے دوران 5 کروڑ سے زائد ووٹرز ووٹ ڈال چکے ہیں۔ ٹیکساس اور جارجیا سمیت اہم ریاستوں میں ریکارڈ ووٹنگ، کانگریس میں ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز کے درمیان سخت مقابلہ

محمد نعیم اختر2 نومبر، 2026
ٹیکساس میں ڈیموکریٹس کی واپسی کے امکانات، جیمز ٹالاریکو کو کین پیکسٹن پر برتری
امریکی وسط مدتی انتخابات

ٹیکساس میں ڈیموکریٹس کی واپسی کے امکانات، جیمز ٹالاریکو کو کین پیکسٹن پر برتری

امریکی ریاست ٹیکساس میں ڈیموکریٹس کی تاریخی کامیابی کے امکانات، تازہ سروے میں جیمز ٹالاریکو ریپبلکن کین پیکسٹن سے آگے۔ کیا 1994 کے بعد ٹیکساس میں سیاسی تاریخ بدلنے جا رہی ہے؟

محمد نعیم اختر2 نومبر، 2026
پی آئی اے کے نئے سی ای او ایڈرین ہملٹن مانز نے چارج سنبھال لیا
تازہ ترین

پی آئی اے کے نئے سی ای او ایڈرین ہملٹن مانز نے چارج سنبھال لیا

پی آئی اے کے نئے سی ای او ایڈرین ہملٹن مانز نے باضابطہ عہدہ سنبھال لیا۔ 30 سالہ تجربے کے حامل نئے سربراہ سے ایئرلائن کی کارکردگی اور خدمات میں بہتری کی توقعات وابستہ ہیں

Web Desk2 نومبر، 2026