وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ایرانی وزیر خارجہ کے سعودی، قطری، ترک اور عمانی ہم منصبوں سے رابطے، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور

W
Web Desk
10 جولائی، 2026
ایرانی وزیر خارجہ کے سعودی، قطری، ترک اور عمانی ہم منصبوں سے رابطے، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سعودی عرب، قطر، ترکیہ اور عمان کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطے کیے۔ امریکا ایران کشیدگی، آبنائے ہرمز کی صورتحال اور مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا

(تہران ) ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں سعودی عرب، قطر، ترکیہ اور عمان کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطے کیے، جن میں امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی، آبنائے ہرمز کی صورتحال اور خطے کی مجموعی سکیورٹی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق عباس عراقچی نے عمان کے وزیر خارجہ بدر بن حمد البوسعیدی اور ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان سے علیحدہ علیحدہ گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتحال، آبنائے ہرمز میں پیدا ہونے والی کشیدگی اور امن و استحکام کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق تمام وزرائے خارجہ اس بات پر متفق ہوئے کہ مشرقِ وسطیٰ میں مزید کشیدگی کو روکنے کے لیے سفارتی رابطوں کو مؤثر بنایا جائے اور تمام تنازعات کا حل مذاکرات، سیاسی مکالمے اور پرامن ذرائع سے تلاش کیا جائے۔

گفتگو کے دوران ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا کہ ایران اپنی خودمختاری، قومی سلامتی اور علاقائی مفادات کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، تاہم تہران خطے میں امن، استحکام اور کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی کوششیں بھی جاری رکھے گا۔

دوسری جانب ترک وزارت خارجہ نے بھی تصدیق کی کہ وزیر خارجہ حاقان فیدان نے اپنے ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں خطے کی موجودہ سکیورٹی صورتحال، جنگ بندی کے امکانات اور کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ایران کے علاقائی ممالک سے یہ اہم سفارتی رابطے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی اور آبنائے ہرمز کی صورتحال پر عالمی برادری کی تشویش میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ خطے میں امن برقرار رکھنے کے لیے سفارتی سرگرمیوں میں بھی نمایاں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 10 جولائی، 2026 کو 04:10 AM

آخری تدوین: 10 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

ٹرمپ کا ندال حسان کی سزائے موت براہِ راست نشر کرنے کے منصوبے پر شکوک کا اظہار
تازہ ترین

ٹرمپ کا ندال حسان کی سزائے موت براہِ راست نشر کرنے کے منصوبے پر شکوک کا اظہار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فورٹ ہڈ حملے کے مجرم ندال حسان کی سزائے موت براہ راست نشر کرنے کے منصوبے پر شکوک ظاہر کر دیے۔ جے ڈی وینس، امریکی سیاست دانوں اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔ 2009 کے حملے میں 13 افراد ہلاک ہوئے تھے

Web Desk10 اکتوبر، 2026
آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر مریم نواز برہم، 10 ارب روپے کی سبسڈی منظور
تازہ ترین

آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر مریم نواز برہم، 10 ارب روپے کی سبسڈی منظور

پنجاب میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر وزیراعلیٰ مریم نواز برہم، سستا آٹا فراہم کرنے کے لیے 10 ارب روپے کی سبسڈی منظور کرلی۔ فلور ملوں کو سرکاری گندم کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ، عوام کو سستا آٹا اور روٹی فراہم کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی گئی

Web Desk10 اکتوبر، 2026
پی ٹی آئی کا لانگ مارچ ساتویں روز چارسدہ پہنچ گیا، سہیل آفریدی کا 13 اکتوبر کو نئے لائحہ عمل کا اعلان
تازہ ترین

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ ساتویں روز چارسدہ پہنچ گیا، سہیل آفریدی کا 13 اکتوبر کو نئے لائحہ عمل کا اعلان

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں ساتویں روز چارسدہ پہنچ گیا۔ مارچ رات مردان میں قیام کرے گا اور پھر صوابی روانہ ہوگا۔ سہیل آفریدی نے 13 اکتوبر کو اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرنے اور خیبرپختونخوا کے این ایف سی شیئر کا معاملہ اٹھانے کا اعلان کیا

Web Desk10 اکتوبر، 2026