اداکارہ و میزبان کرن خان نے اشتیاق بیگ سے دوسری شادی کر لی


معروف پاکستانی اداکارہ و میزبان کرن خان نے اشتیاق بیگ سے دوسری شادی کرلی۔ کرن خان نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے شادی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنا پہلا عمرہ ادا کیا اور اسی مقدس شہر میں شادی کے بندھن میں بندھیں۔ اشتیاق بیگ گلوکارہ نازیہ حسن کے سابق شوہر ہیں
کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ و میزبان کرن خان نے اشتیاق بیگ سے دوسری شادی کرلی۔
کرن خان کئی مارننگ شوز اور کوکنگ شوز کی میزبانی کر چکی ہیں۔ مداح ان کے دھیمے لہجے اور باوقار انداز کی وجہ سے انہیں پسند کرتے ہیں۔
کرن خان نے حال ہی میں انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا۔ اداکارہ کے مطابق انہوں نے حال ہی میں اپنا پہلا عمرہ ادا کیا اور اسی مقدس شہر میں اشتیاق بیگ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔
کرن خان کی یہ دوسری شادی ہے اور ان کا ایک جوان بیٹا بھی ہے۔
دوسری جانب اشتیاق بیگ گلوکارہ نازیہ حسن کے سابق شوہر ہیں، جبکہ کرن خان سے شادی ان کی تیسری شادی ہے۔
کرن خان کی شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دینے اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

شائع ہوا: 18 ستمبر، 2026 کو 04:28 AM
آخری تدوین: 18 ستمبر، 2026



