وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نام محمد حمدان رکھ دیا

W
Web Desk
12 اکتوبر، 2026
اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نام محمد حمدان رکھ دیا

پاکستانی اداکارہ نیلم منیر نے پہلے بچے کی پیدائش کا اعلان کر دیا، اداکارہ نے نومولود بیٹے کا نام محمد حمدان رکھا اور خوش خبری مداحوں کے ساتھ انسٹاگرام پر شیئر کی

ویب ڈیسک: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے اپنے پہلے بچے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے بیٹے کا نام محمد حمدان رکھ دیا، جس پر مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

اداکارہ نے یہ خوش خبری سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر خصوصی انداز میں شیئر کی۔ ان کی جانب سے اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے ہاں بچے کی پیدائش سے متعلق جاری قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہوگیا۔

نیلم منیر نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی، جس میں وہ اسپتال کے بستر پر اپنے نومولود بیٹے کو گود میں لیے بیٹھی دکھائی دے رہی ہیں۔ تصویر میں اداکارہ نے گہرے رنگ کا اسپتال کا لباس پہن رکھا ہے، جبکہ ان کا بیٹا سفید کمبل میں لپٹا ہوا ہے۔ اداکارہ نے بچے کا چہرہ ایموجی کے ذریعے چھپا رکھا ہے۔

تصویر کے ساتھ اپنے پیغام میں نیلم منیر نے لکھا کہ وہ لمحہ جب وہ کسی کی پوری دنیا بن گئیں۔ انہوں نے اپنے بیٹے کو اپنی قبول ہونے والی دعا اور زندگی کی سب سے بڑی نعمت قرار دیتے ہوئے لکھا، ”الحمدللہ! میرا ننھا شہزادہ محمد حمدان میری وہ دعا ہے جو قبول ہوئی، میری زندگی کی سب سے بڑی نعمت۔“

اداکارہ کی جانب سے یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا جب سوشل میڈیا پر ان کے ہاں بچے کی پیدائش کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں گردش کر رہی تھیں۔ اس سے قبل ان کے شوہر کے ایک قریبی دوست نے بھی سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر مبارک باد کا پیغام شیئر کیا تھا۔

واضح رہے کہ نیلم منیر نے ہمیشہ اپنی نجی زندگی کو میڈیا کی توجہ سے دور رکھنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے جنوری 2025 میں دبئی میں مقیم پاکستانی کاروباری شخصیت محمد راشد سے شادی کی تھی۔ شادی کے بعد سے اداکارہ ڈراموں میں بھی نظر نہیں آئیں۔

نیلم منیر کی جانب سے ماں بننے کی خوش خبری شیئر کیے جانے کے بعد مداحوں کی جانب سے انہیں مبارک باد دی جا رہی ہے، جبکہ ان کے بیٹے محمد حمدان کے لیے صحت، خوشیوں اور روشن مستقبل کی دعائیں بھی کی جا رہی ہیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 12 اکتوبر، 2026 کو 06:23 AM

آخری تدوین: 12 اکتوبر، 2026

متعلقہ مضامین

خیبر پختونخوا میں آئین کے تحت ایمرجنسی نافذ کی گئی، اعظم نذیر تارڑ
تازہ ترین

خیبر پختونخوا میں آئین کے تحت ایمرجنسی نافذ کی گئی، اعظم نذیر تارڑ

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں آئین کے آرٹیکلز 232 اور 234 کے تحت ایمرجنسی نافذ کی گئی۔ انہوں نے دہشت گردی کے واقعات میں اضافے، صوبائی حکومت کے تعاون اور قومی مفاد کو سیاسی ترجیحات پر مقدم رکھنے پر زور دیا

Web Desk13 اکتوبر، 2026
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے سری لنکن اسکواڈ کا اعلان
تازہ ترین

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے سری لنکن اسکواڈ کا اعلان

سری لنکا نے پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ کوشل مینڈس ٹیم کی قیادت کریں گے، پہلا ٹیسٹ 9 نومبر کو راولپنڈی اور دوسرا 17 نومبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا

Web Desk13 اکتوبر، 2026
سیف علی خان کئی سال خفیہ اکاؤنٹ استعمال کرنے کے بعد بالآخر انسٹاگرام پر آگئے
اینٹرٹینمنٹ

سیف علی خان کئی سال خفیہ اکاؤنٹ استعمال کرنے کے بعد بالآخر انسٹاگرام پر آگئے

بالی وڈ اداکار سیف علی خان نے کئی سال خفیہ انسٹاگرام اکاؤنٹ استعمال کرنے کے بعد ’سیف علی خان پٹودی‘ کے نام سے اپنا اکاؤنٹ متعارف کرادیا۔ پہلی پوسٹ میں لائبریری کی تصویر شیئر کی، جبکہ کرینہ کپور ان کی پہلی فالوور بن گئیں

Web Desk13 اکتوبر، 2026