وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

لاہور میں غیرملکی لڑکی سے مبینہ زیادتی، تین ملزمان حراست میں

W
Web Desk
27 ستمبر، 2026
لاہور میں غیرملکی لڑکی سے مبینہ زیادتی، تین ملزمان حراست میں

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں غیرملکی لڑکی سے مبینہ زیادتی کے واقعے میں تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس نے گاڑی برآمد کرلی جبکہ متاثرہ لڑکی کا ابتدائی طبی معائنہ بھی کرایا گیا

لاہور : لاہور کے علاقے ڈیفنس میں غیرملکی لڑکی سے مبینہ زیادتی کے واقعے میں پولیس نے تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق تینوں افراد کو مبینہ طور پر سہولت کاری کے شبہے میں حراست میں لیا گیا، جبکہ مرکزی ملزم کے ایک رشتہ دار کے گھر سے واقعے میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کرلی گئی ہے۔ متاثرہ لڑکی کا ابتدائی طبی معائنہ بھی کرایا گیا ہے۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق متاثرہ لڑکی کی سفری تاریخ بھی سامنے آئی ہے۔ وہ رواں سال مارچ اور مئی میں دو مرتبہ پاکستان آچکی ہے۔ ذرائع کے مطابق وہ 4 مارچ کو تاشقند سے لاہور پہنچی اور 20 مارچ کو باکو روانہ ہوئی، جبکہ 22 مئی کو باکو سے دوبارہ پاکستان آئی۔ تقریباً 15 روز قبل وہ تیسری مرتبہ لاہور پہنچی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غیرملکی لڑکی کپڑے کے کاروبار کے سلسلے میں لاہور اور فیصل آباد آتی جاتی رہی ہے اور اردو سمجھنے اور بولنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔

ابتدائی تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ لڑکی کی مختلف افراد سے ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں، جبکہ پنجاب اسمبلی میں اس کی موجودگی کی ایک تصویر بھی سامنے آئی ہے۔ پولیس واقعے کے مختلف پہلوؤں کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 27 ستمبر، 2026 کو 10:08 AM

آخری تدوین: 27 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

اقوام متحدہ میں شہباز شریف کا خطاب، فلسطینی مشن نے اہم اقتباسات سوشل میڈیا پر نمایاں کردیے
پاکستان

اقوام متحدہ میں شہباز شریف کا خطاب، فلسطینی مشن نے اہم اقتباسات سوشل میڈیا پر نمایاں کردیے

وزیراعظم شہباز شریف کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں فلسطین سے متعلق بیانات کو فلسطینی مشن نے سوشل میڈیا پر نمایاں کردیا۔ وزیراعظم نے ہند رجب اور 8 سالہ وفا عقیلہ کا ذکر کرتے ہوئے غزہ کے بچوں کے حقِ زندگی پر سوال اٹھایا

Web Desk27 ستمبر، 2026
وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی علی امین گنڈاپور سے ملاقات، اہم پیش رفت
پاکستان

وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی علی امین گنڈاپور سے ملاقات، اہم پیش رفت

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی علی امین گنڈاپور کی رہائش گاہ پہنچے جہاں دونوں رہنماؤں کی ملاقات ہوئی۔ بعد ازاں دونوں نے درازندہ خودکش حملے کے زخمیوں کی اسپتال میں عیادت کی

Web Desk27 ستمبر، 2026
حکومت اور احتجاج کرنے والے انا سے بالاتر ہوکر بات کریں، سعد رفیق
تازہ ترین

حکومت اور احتجاج کرنے والے انا سے بالاتر ہوکر بات کریں، سعد رفیق

خواجہ سعد رفیق نے حکومت اور احتجاج کرنے والوں سے انا اور ضد سے بالاتر ہوکر مذاکرات کی اپیل کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ ریاست پہل کرے اور جانی و مالی نقصانات سے بچا جائے، جبکہ پی ٹی آئی نے لانگ مارچ 4 اکتوبر تک مؤخر کیا ہے

Web Desk27 ستمبر، 2026