عمران خان کا پمز اسپتال میں طبی معائنہ، علاج کے بعد اڈیالہ جیل منتقل

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رات گئے سخت سکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں طبی معائنے اور علاج کے بعد انہیں دوبارہ جیل منتقل کردیا گیا
اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو رات گئے سخت سکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پمز اسپتال میں ڈاکٹروں نے عمران خان کا طبی معائنہ کیا اور انہیں ضروری علاج فراہم کیا۔ اس دوران انہیں ضروری ادویات بھی تجویز کی گئیں۔
طبی معائنے اور علاج کی تکمیل کے بعد بانی پی ٹی آئی کو سخت سکیورٹی میں دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔
اڈیالہ جیل میں بھی طبی معائنہ کیا گیا تھا
ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز اسپتال منتقلی سے قبل اتوار 8 نومبر کو بھی اڈیالہ جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ عمران خان کی پمز اسپتال منتقلی اور طبی معائنے سے متعلق سامنے آنے والی تفصیلات ذرائع پر مبنی ہیں، جبکہ ان کی موجودہ طبی حالت کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
شائع ہوا: 11 نومبر، 2026 کو 04:35 AM
آخری تدوین: 11 نومبر، 2026


