وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

امریکی ایوان نمائندگان میں وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کی قرارداد مسترد

W
Web Desk
11 نومبر، 2026
امریکی ایوان نمائندگان میں وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کی قرارداد مسترد

امریکی ایوان نمائندگان نے وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کے خلاف مواخذے کی قرارداد 204 کے مقابلے میں 211 ووٹوں سے مسترد کردی۔ صدر ٹرمپ نے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے ری پبلکن ارکان کی حمایت کو سراہا

واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان نے وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کے خلاف مواخذے کی قرارداد مسترد کردی۔ قرارداد کے حق میں 204 جبکہ مخالفت میں 211 ووٹ ڈالے گئے، جس کے بعد ہیگسیتھ کے مواخذے کی کوشش ناکام ہوگئی۔

امریکی وزیر جنگ کے خلاف مواخذے کی قرارداد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ری پبلکن پارٹی کے رکن کانگریس تھامس میسی نے پیش کی تھی۔ انہوں نے ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ پیٹ ہیگسیتھ نے کانگریس کو نظرانداز کیا اور جنگی اختیارات کا غیر قانونی استعمال کیا۔

قرارداد میں پیٹ ہیگسیتھ پر ایران کے شہر میناب میں اسکول پر امریکی حملے کے دوران بچوں سمیت معصوم شہریوں کی ہلاکتوں کے حوالے سے بھی الزامات عائد کیے گئے تھے۔ قرارداد کے حامیوں کا کہنا تھا کہ وزیر جنگ نے امریکی آئین کی خلاف ورزی اور اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا۔

ٹرمپ کا مواخذے کی قرارداد مسترد ہونے پر ردعمل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مواخذے کی قرارداد ناکام ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کی کوشش بری طرح ناکام ہوگئی۔

ٹرمپ نے کہا کہ تھامس میسی کے علاوہ تمام ری پبلکن ارکان نے پیٹ ہیگسیتھ کی حمایت میں ووٹ دیا۔ ان کے مطابق وینزویلا اور ایران میں کامیابیاں حاصل ہوئیں جبکہ فوج میں ریکارڈ تعداد میں بھرتیاں بھی کی گئیں۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایوان نمائندگان نے پیٹ ہیگسیتھ کو بری کردیا ہے اور ڈیموکریٹس امریکا کے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں، جنہیں روکنا ضروری ہے۔

پیٹ ہیگسیتھ کا مواخذے کی کوشش پر مؤقف

مواخذے کی قرارداد پر ووٹنگ سے قبل وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے اس اقدام کو محض ایک تماشا قرار دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ مواخذے کی قرارداد ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی اور یہ کوشش دراصل امریکا کے تمام فوجیوں کے خلاف سازش ہے۔

ہیگسیتھ نے اپنے دفاع میں کہا تھا کہ امریکی تاریخ میں فوجی آپریشن کے دوران کسی وزیر جنگ کو معزول نہیں کیا گیا اور ایران کے خلاف فوجی کارروائی قانونی حیثیت رکھتی ہے۔

ایوان نمائندگان میں مواخذے کی قرارداد مسترد ہونے کے بعد پیٹ ہیگسیتھ کو فی الحال اپنے عہدے پر برقرار رہنے کا سیاسی ریلیف مل گیا ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 11 نومبر، 2026 کو 03:24 AM

آخری تدوین: 11 نومبر، 2026

متعلقہ مضامین

آرلنگٹن قبرستان میں پیٹ ہیگسیتھ کو فوجی اہلکار کی تنبیہ، خاموشی برقرار رکھنے کا حکم
امریکا

آرلنگٹن قبرستان میں پیٹ ہیگسیتھ کو فوجی اہلکار کی تنبیہ، خاموشی برقرار رکھنے کا حکم

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ اور ان کے وفد کو آرلنگٹن قبرستان میں نامعلوم فوجی کی قبر کے قریب ہنسنے اور بلند آواز میں گفتگو پر فوجی اہلکار کی سخت تنبیہ کا سامنا کرنا پڑا، واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی

محمد نعیم اختر12 نومبر، 2026
ایرانی دھمکیاں، امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ فوجی اڈے پر منتقل
تازہ ترین

ایرانی دھمکیاں، امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ فوجی اڈے پر منتقل

ڈسکرپشن: امریکی میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے قتل کی دھمکیوں اور سکیورٹی خدشات کے باعث امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ اور ان کے خاندان کو فوجی اڈے پر منتقل کردیا گیا

Web Desk11 نومبر، 2026
روس کے لیے جاسوسی کا الزام، امریکی فوج کا سینئر اہلکار برطانیہ میں گرفتار
امریکا

روس کے لیے جاسوسی کا الزام، امریکی فوج کا سینئر اہلکار برطانیہ میں گرفتار

برطانوی انسداد دہشت گردی پولیس نے روس کے لیے جاسوسی کے الزام میں 41 سالہ امریکی فوج کے سینئر اہلکار کو گلاسٹر کے قریب گرفتار کرلیا، ایف بی آئی نے معاملے کو امریکا اور اتحادیوں کے لیے تشویشناک قرار دے دیا

Web Desk11 نومبر، 2026