وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

کوہاٹ میں پولیس ٹیم پر دہشت گرد حملہ، ڈی ایس پی سمیت 10 اہلکار شہید، 18 حملہ آور ہلاک

W
Web Desk
12 نومبر، 2026
کوہاٹ میں پولیس ٹیم پر دہشت گرد حملہ، ڈی ایس پی سمیت 10 اہلکار شہید، 18 حملہ آور ہلاک

کوہاٹ کے علاقے درابوکچ میں غیرقانونی سونے کی مائننگ کے خلاف آپریشن سے واپسی پر پولیس ٹیم پر حملہ، ڈی ایس پی سمیت 10 اہلکار شہید جبکہ جوابی کارروائی میں 18 حملہ آور ہلاک ہوگئے

کوہاٹ: خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ کے قریب درابوکچ میں پولیس ٹیم پر حملے کے نتیجے میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) سمیت 10 پولیس اہلکار شہید ہوگئے، جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں 18 حملہ آور ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس اور مقامی سول انتظامیہ نے درابوکچ کے علاقے میں غیرقانونی سونے کی مائننگ میں ملوث عناصر کے خلاف آپریشن کیا۔ آپریشن مکمل کرنے کے بعد پولیس پارٹی واپس روانہ ہوئی تو جرائم پیشہ عناصر کے ایماء پر فتنہ الخوارج سے منسوب حملہ آوروں نے پولیس ٹیم پر حملہ کردیا۔

حملے کے دوران پولیس اہلکاروں نے شدید مزاحمت کی اور بہادری کے ساتھ حملہ آوروں کا مقابلہ کیا۔ اس دوران ہونے والی جھڑپ میں 18 حملہ آور ہلاک ہوگئے، تاہم مقابلے میں ڈی ایس پی سمیت خیبر پختونخوا پولیس کے 10 اہلکار شہید ہوگئے۔

حکام کے مطابق اس واقعے میں جرائم پیشہ عناصر اور فتنہ الخوارج کے درمیان مبینہ گٹھ جوڑ بھی سامنے آیا ہے۔ حملے کو غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث مافیا اور دہشت گرد عناصر کے باہمی روابط سے جوڑا جارہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ جرائم پیشہ گروہ اور دہشت گرد عناصر اپنے مفادات کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کررہے ہیں۔ ان کے مطابق فتنہ الخوارج کا اسلام اور پاکستان سے کوئی تعلق نہیں اور یہ عناصر اپنے مذموم مقاصد کے لیے جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے ساتھ مل کر کارروائیاں کررہے ہیں۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ بیرونی پشت پناہی سے سرگرم جرائم پیشہ عناصر، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور کسی کو بھی غیرقانونی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کا تعلق خیبر پختونخوا، بالخصوص ضلع کوہاٹ سے تھا۔ حکام نے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے امن و امان کے لیے ان کی خدمات اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 12 نومبر، 2026 کو 04:17 AM

آخری تدوین: 12 نومبر، 2026

متعلقہ مضامین

عمران خان کی نجی اسپتال منتقلی کا امکان، بیرسٹر گوہر، علی ظفر اور سلمان صفدر کی اہم عدالتی شخصیت سے ملاقات
پاکستان

عمران خان کی نجی اسپتال منتقلی کا امکان، بیرسٹر گوہر، علی ظفر اور سلمان صفدر کی اہم عدالتی شخصیت سے ملاقات

بیرسٹر گوہر، علی ظفر اور سلمان صفدر کی اہم عدالتی شخصیت سے ملاقات، ذرائع کے مطابق عمران خان کی نجی اسپتال منتقلی، بشریٰ بی بی کے طبی معائنے اور بہنوں کی رہائی پر بھی غور جاری ہے

Web Desk12 نومبر، 2026
عمران خان سے لطیف کھوسہ اور سلمان صفدر کی طویل ملاقات، بشریٰ بی بی بھی موجود
پاکستان

عمران خان سے لطیف کھوسہ اور سلمان صفدر کی طویل ملاقات، بشریٰ بی بی بھی موجود

اڈیالہ جیل میں عمران خان سے سردار لطیف کھوسہ اور بیرسٹر سلمان صفدر کی طویل ملاقات، بشریٰ بی بی بھی موجود رہیں۔ وکلا نے عمران خان کی صحت، بلڈ پریشر، آنکھ کے مسئلے، زیرِ سماعت مقدمات اور بشریٰ بی بی کے قانونی معاملات پر مشاورت کی۔ لطیف کھوسہ نے 28ویں آئینی ترمیم پر گفتگو کی بھی تصدیق کردی

Web Desk11 نومبر، 2026
روس پاکستان تعاون میں بڑی پیش رفت، 10 سے زائد معاہدوں پر دستخط کی تیاری
تازہ ترین

روس پاکستان تعاون میں بڑی پیش رفت، 10 سے زائد معاہدوں پر دستخط کی تیاری

روس اور پاکستان کے درمیان توانائی، تجارت، صنعت اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں 10 سے زائد معاہدوں پر دستخط کی تیاری۔ کراچی اسٹیل ملز کی بحالی، روسی انسولین کی پاکستان میں پیداوار اور پن بجلی منصوبے بھی زیرِ غور، 25 نومبر کو ماسکو میں اہم اجلاس ہوگا

Web Desk11 نومبر، 2026