وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

گرپتونت سنگھ پنوں قتل سازش کیس: امریکی عدالت کا بھارتی حکومت اور اعلیٰ حکام کو باضابطہ نوٹس

W
Web Desk
11 نومبر، 2026
گرپتونت سنگھ پنوں قتل سازش کیس: امریکی عدالت کا بھارتی حکومت اور اعلیٰ حکام کو باضابطہ نوٹس

امریکہ کی عدالت نے سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں بھارتی حکومت، قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول اور دیگر اعلیٰ حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 8 دسمبر تک جواب طلب کرلیا

واشنگٹن: سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں امریکی عدالت نے بھارتی حکومت اور اعلیٰ عہدیداروں کو باضابطہ نوٹس جاری کرتے ہوئے 8 دسمبر تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

عدالتی نوٹس بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول، سابق را چیف سمنت گوئل، وکرم یادو اور نکھل گپتا کو بھی جاری کیے گئے ہیں۔

مقدمے سے متعلق عدالتی سمن 9 اکتوبر کو واشنگٹن میں بھارتی سفارت خانے کو موصول کرائے گئے تھے۔ امریکی عدالت نے واضح کیا ہے کہ مقررہ مدت کے اندر جواب جمع نہ کرانے کی صورت میں بھارتی حکومت کے خلاف یکطرفہ فیصلہ سنایا جاسکتا ہے۔

قتل کی سازش میں بھارتی عہدیداروں پر الزامات

مقدمے کے وکیل استغاثہ کے مطابق بھارتی عہدیدار وکاس یادو نے نکھل گپتا کو سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کا ٹاسک دیا تھا۔

استغاثہ کا یہ بھی الزام ہے کہ قتل کی مبینہ سازش کے لیے ایک لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی منظوری بھی وکاس یادو نے دی تھی۔

نکھل گپتا کو 20 نومبر کو سزا سنائی جائے گی

کیس میں گرفتار بھارتی شہری نکھل گپتا کو 20 نومبر کو سزا سنائی جائے گی۔

امریکی عدالت کی جانب سے بھارتی حکومت اور اعلیٰ حکام کو نوٹس جاری کیے جانے کے بعد یہ مقدمہ ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ عدالت کی مقرر کردہ ڈیڈ لائن تک بھارتی حکومت کے جواب اور آئندہ عدالتی کارروائی کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 11 نومبر، 2026 کو 03:38 AM

آخری تدوین: 11 نومبر، 2026

متعلقہ مضامین

آرلنگٹن قبرستان میں پیٹ ہیگسیتھ کو فوجی اہلکار کی تنبیہ، خاموشی برقرار رکھنے کا حکم
امریکا

آرلنگٹن قبرستان میں پیٹ ہیگسیتھ کو فوجی اہلکار کی تنبیہ، خاموشی برقرار رکھنے کا حکم

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ اور ان کے وفد کو آرلنگٹن قبرستان میں نامعلوم فوجی کی قبر کے قریب ہنسنے اور بلند آواز میں گفتگو پر فوجی اہلکار کی سخت تنبیہ کا سامنا کرنا پڑا، واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی

محمد نعیم اختر12 نومبر، 2026
ایرانی دھمکیاں، امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ فوجی اڈے پر منتقل
تازہ ترین

ایرانی دھمکیاں، امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ فوجی اڈے پر منتقل

ڈسکرپشن: امریکی میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے قتل کی دھمکیوں اور سکیورٹی خدشات کے باعث امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ اور ان کے خاندان کو فوجی اڈے پر منتقل کردیا گیا

Web Desk11 نومبر، 2026
روس کے لیے جاسوسی کا الزام، امریکی فوج کا سینئر اہلکار برطانیہ میں گرفتار
امریکا

روس کے لیے جاسوسی کا الزام، امریکی فوج کا سینئر اہلکار برطانیہ میں گرفتار

برطانوی انسداد دہشت گردی پولیس نے روس کے لیے جاسوسی کے الزام میں 41 سالہ امریکی فوج کے سینئر اہلکار کو گلاسٹر کے قریب گرفتار کرلیا، ایف بی آئی نے معاملے کو امریکا اور اتحادیوں کے لیے تشویشناک قرار دے دیا

Web Desk11 نومبر، 2026