وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

تربیلا ڈیم کے توسیعی منصوبے کی کنکٹنگ ٹنل میں حادثہ، چٹان کا حصہ گرنے سے پانی پاور ہاؤس میں داخل

W
Web Desk
9 نومبر، 2026

تربیلا ڈیم کے توسیعی پن بجلی منصوبے ٹی فائیو کی کنکٹنگ ٹنل میں کھدائی کے دوران چٹان کا حصہ گرنے سے پانی ٹنل اور زیر تعمیر پاور ہاؤس میں داخل ہوگیا۔ تمام پاکستانی اور غیر ملکی ورکرز بحفاظت نکال لیے گئے۔ واپڈا نے ٹنل منہدم ہونے کی خبروں کی تردید کردی، جبکہ دریائے سندھ میں پانی کی سطح بڑھنے کے خدشے پر ہری پور انتظامیہ نے الرٹ جاری کردیا

ہری پور: تربیلا ڈیم کے توسیعی پن بجلی منصوبے ٹی فائیو (T5) کی کنکٹنگ ٹنل میں کھدائی کے دوران چٹان کا ایک کمزور حصہ گرنے سے حادثہ پیش آگیا، جس کے نتیجے میں ان ٹیک پٹ سے پانی ٹنل اور زیر تعمیر پاور ہاؤس میں داخل ہوگیا۔ واقعے کے بعد منصوبے پر جاری تعمیراتی کام روک دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر ہری پور کے مطابق ٹی فائیو منصوبے کے بند کا ایک حصہ ٹوٹنے کے باعث ٹنل نمبر پانچ میں پانی داخل ہونا شروع ہوگیا۔ حادثے کے وقت منصوبے پر کام کرنے والے تمام پاکستانی اور غیر ملکی ورکرز کو بحفاظت نکال لیا گیا، جبکہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

دوسری جانب واپڈا کے ترجمان نے تربیلا ڈیم کی ٹنل نمبر پانچ مکمل طور پر منہدم ہونے کی اطلاعات کو غلط قرار دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ان ٹیک پٹ سے پانی مکمل طور پر نکال لیا گیا ہے، جبکہ زیر تعمیر پاور ہاؤس سے پانی نکالنے کا عمل جاری ہے۔

واپڈا ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثے کے باوجود منصوبے کی مین ٹنل، زیر تعمیر پاور ہاؤس، ٹیل ریس کلورٹ اور سوئچ یارڈ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ واپڈا کے سینئر افسران، کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات اور نقصانات کا تعین کیا جاسکے۔

ادھر دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے خدشے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ ہری پور نے الرٹ جاری کردیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ہری پور کے مطابق آئندہ دو سے تین روز کے دوران دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ بڑھنے کا امکان ہے۔ انتظامیہ نے دریا کے کنارے آباد شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور اپنے مال مویشی فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 9 نومبر، 2026 کو 04:53 PM

آخری تدوین: 9 نومبر، 2026

متعلقہ مضامین

ترکیہ کی اسٹیل فیکٹری میں خوفناک دھماکا، 16 افراد جاں بحق، 14 زخمی
دُنیا

ترکیہ کی اسٹیل فیکٹری میں خوفناک دھماکا، 16 افراد جاں بحق، 14 زخمی

ترکیہ کے صوبے ازمیر کے ضلع علی آغا میں اسٹیل فیکٹری میں خوفناک دھماکے کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مائع اسٹیل کی تیاری کے دوران کرین آرک فرنس میں گرنے سے دھماکا ہوا، تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے

Web Desk10 نومبر، 2026
پاکستان کا یوکرین تنازع کے حل کے لیے جنگ بندی، مذاکرات اور سفارتکاری پر زور
تازہ ترین

پاکستان کا یوکرین تنازع کے حل کے لیے جنگ بندی، مذاکرات اور سفارتکاری پر زور

پاکستان کے مستقل مندوب سید حیدر شاہ کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب، یوکرین جنگ میں شدت اور شہری ہلاکتوں پر گہری تشویش کا اظہار۔ پاکستان نے جنگ بندی، مذاکرات، سفارتکاری اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری پر زور دیتے ہوئے تنازع کے پُرامن حل کی حمایت کا اعادہ کیا

Web Desk10 نومبر، 2026
ایرانی سپریم لیڈر کی امریکا کے ساتھ ’نہ جنگ، نہ امن‘ کی کیفیت ختم کرنے کی ہدایت، مذاکرات پر زور
تازہ ترین

ایرانی سپریم لیڈر کی امریکا کے ساتھ ’نہ جنگ، نہ امن‘ کی کیفیت ختم کرنے کی ہدایت، مذاکرات پر زور

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے مطابق سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکا کے ساتھ ’نہ جنگ، نہ امن‘ کی کیفیت مذاکرات کے ذریعے ختم کرنے کی ہدایت کردی۔ ایران نے برابری کی بنیاد پر مذاکرات پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے دباؤ مسترد کردیا

Web Desk10 نومبر، 2026