وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
دُنیا

ترکیہ کی اسٹیل فیکٹری میں خوفناک دھماکا، 16 افراد جاں بحق، 14 زخمی

W
Web Desk
10 نومبر، 2026
ترکیہ کی اسٹیل فیکٹری میں خوفناک دھماکا، 16 افراد جاں بحق، 14 زخمی

ترکیہ کے صوبے ازمیر کے ضلع علی آغا میں اسٹیل فیکٹری میں خوفناک دھماکے کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مائع اسٹیل کی تیاری کے دوران کرین آرک فرنس میں گرنے سے دھماکا ہوا، تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے

انقرہ: ترکیہ کے مغربی علاقے میں اسٹیل اور لوہا تیار کرنے والی فیکٹری میں خوفناک دھماکے کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کابینہ اجلاس کے بعد واقعے میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔

گورنر آفس کے مطابق دھماکا ترکیہ کے ساحلی صوبے ازمیر کے ضلع علی آغا میں واقع ایک آئرن اینڈ اسٹیل فیکٹری میں پیش آیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق مائع اسٹیل کی تیاری کے دوران فیکٹری کی چھت پر نصب کرین اچانک ٹوٹ کر آرک فرنس میں جا گری، جس کے باعث زور دار دھماکا ہوا۔

دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ فیکٹری کے اوپر دھوئیں اور گردوغبار کے گہرے بادل چھا گئے۔ واقعے کے فوری بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 14 افراد میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 10 نومبر، 2026 کو 06:25 AM

آخری تدوین: 10 نومبر، 2026

متعلقہ مضامین

ایرانی سپریم لیڈر کی امریکا کے ساتھ ’نہ جنگ، نہ امن‘ کی کیفیت ختم کرنے کی ہدایت، مذاکرات پر زور
تازہ ترین

ایرانی سپریم لیڈر کی امریکا کے ساتھ ’نہ جنگ، نہ امن‘ کی کیفیت ختم کرنے کی ہدایت، مذاکرات پر زور

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے مطابق سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکا کے ساتھ ’نہ جنگ، نہ امن‘ کی کیفیت مذاکرات کے ذریعے ختم کرنے کی ہدایت کردی۔ ایران نے برابری کی بنیاد پر مذاکرات پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے دباؤ مسترد کردیا

Web Desk10 نومبر، 2026
امریکی عوام طویل جنگوں سے تنگ آ چکے ہیں، اسرائیل امریکا کو جنگوں میں دھکیل رہا ہے: عباس عراقچی
تازہ ترین

امریکی عوام طویل جنگوں سے تنگ آ چکے ہیں، اسرائیل امریکا کو جنگوں میں دھکیل رہا ہے: عباس عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکی عوام مزید جنگیں نہیں چاہتے، ایران کی دو روزہ تجویز برقرار ہے، امریکا شرائط تسلیم کرے تو جنگ کے خاتمے کی راہ نکل سکتی ہے

Web Desk9 نومبر، 2026
ایران نے میزائل اور ڈرون کی پیداواری لائنیں زیر زمین منتقل کر دیں، پاسداران انقلاب کا دعویٰ
تازہ ترین

ایران نے میزائل اور ڈرون کی پیداواری لائنیں زیر زمین منتقل کر دیں، پاسداران انقلاب کا دعویٰ

ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایران نے میزائل اور ڈرون کی پیداواری لائنیں زیر زمین منتقل کر دی ہیں تاکہ دشمن کی ممکنہ کارروائیوں کے باوجود ہتھیاروں کی تیاری جاری رکھی جا سکے

Web Desk8 نومبر، 2026