وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

امن اور خوشحالی کے لیے تنازعات کا حل مذاکرات اور سفارتکاری سے ممکن ہے: اسحاق ڈار

W
Web Desk
10 نومبر، 2026
امن اور خوشحالی کے لیے تنازعات کا حل مذاکرات اور سفارتکاری سے ممکن ہے: اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا مارگلہ ڈائیلاگ سے خطاب، کہا عالمی امن اور خوشحالی کے لیے تنازعات کا حل مذاکرات اور سفارتکاری سے ممکن ہے

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ خطے اور دنیا کو درپیش پیچیدہ چیلنجز کے تناظر میں مارگلہ ڈائیلاگ کا انعقاد انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ عالمی امن اور خوشحالی کے لیے تنازعات کو مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے حل کرنا ضروری ہے جبکہ مشترکہ عالمی مسائل سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون اور کثیرالجہتی سفارتکاری کو فروغ دینا ہوگا۔

مارگلہ ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی نظام تیزی سے تبدیلیوں سے گزر رہا ہے اور بین الاقوامی سلامتی کا ڈھانچہ اس وقت شدید دباؤ کا شکار ہے۔ عالمی قوانین کا غیر منصفانہ اور غیر یکساں اطلاق بین الاقوامی سطح پر تفریق کو جنم دیتا ہے، جس سے مختلف ممالک کی سلامتی بھی متاثر ہوتی ہے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کو موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے زیادہ مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔ سیاسی اختلافات اور عالمی طاقتوں کے درمیان کشمکش کے باعث کثیرالجہتی اداروں کی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے، جبکہ طاقت کے استعمال سے سفارتکاری کے امکانات محدود اور تصادم کے خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان تمام تنازعات کے پُرامن حل کا بھرپور حامی ہے۔ عالمی طاقتوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی غلط اندازوں اور تصادم کے خطرات کو جنم دے رہی ہے، اس لیے موجودہ حالات میں مذاکرات اور سفارتی کوششوں کے لیے مزید گنجائش پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی معیشت، جغرافیائی سیاست اور مالیاتی معاملات ایک دوسرے سے تیزی سے منسلک ہو رہے ہیں۔ تجارت، ٹیکنالوجی، توانائی اور سرمایہ کاری تک رسائی کے شعبوں میں مسابقت کے اثرات بھی بڑھتے جا رہے ہیں، جس کے باعث ممالک کو اپنی پالیسیوں اور ترجیحات کا ازسرنو جائزہ لینا پڑ رہا ہے۔

نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز دنیا بھر میں نئے مواقع پیدا کر رہی ہیں، تاہم ان تبدیلیوں کے ساتھ نئے چیلنجز بھی سامنے آرہے ہیں۔ قومی سلامتی اور عوام کی خوشحالی یقینی بنانے کے لیے اندرونی استحکام، مضبوط معیشت اور مؤثر سفارتکاری ناگزیر ہیں۔

اسحاق ڈار نے اپنے خطاب میں اس امید کا اظہار کیا کہ مشترکہ کوششوں، بین الاقوامی تعاون اور اصولوں پر مبنی سفارتکاری کے ذریعے عالمی چیلنجز کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے، تاہم ابھرتے ہوئے عالمی نظام کی حتمی شکل ابھی غیر یقینی ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 10 نومبر، 2026 کو 05:56 AM

آخری تدوین: 10 نومبر، 2026

متعلقہ مضامین

9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس: سہیل آفریدی اور عامر چمکنی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری
پاکستان

9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس: سہیل آفریدی اور عامر چمکنی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری

پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں سہیل آفریدی اور عامر چمکنی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، جبکہ کامران بنگش، تیمور سلیم جھگڑا اور عرفان سلیم کی عبوری ضمانت میں 17 نومبر تک توسیع کردی

Web Desk11 نومبر، 2026
خواہش تھی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اتحاد بنے، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر
تازہ ترین

خواہش تھی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اتحاد بنے، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ سیاسی اتحاد کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوائنٹ اپوزیشن میں مولانا پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، تاہم مشترکہ تحریک چلانے کا فیصلہ ابھی قبل ازوقت ہے

Web Desk11 نومبر، 2026
عمران خان کا پمز اسپتال میں طبی معائنہ، علاج کے بعد اڈیالہ جیل منتقل
پاکستان

عمران خان کا پمز اسپتال میں طبی معائنہ، علاج کے بعد اڈیالہ جیل منتقل

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رات گئے سخت سکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں طبی معائنے اور علاج کے بعد انہیں دوبارہ جیل منتقل کردیا گیا

Web Desk11 نومبر، 2026