وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

پاکستان کا یوکرین تنازع کے حل کے لیے جنگ بندی، مذاکرات اور سفارتکاری پر زور

W
Web Desk
10 نومبر، 2026
پاکستان کا یوکرین تنازع کے حل کے لیے جنگ بندی، مذاکرات اور سفارتکاری پر زور

پاکستان کے مستقل مندوب سید حیدر شاہ کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب، یوکرین جنگ میں شدت اور شہری ہلاکتوں پر گہری تشویش کا اظہار۔ پاکستان نے جنگ بندی، مذاکرات، سفارتکاری اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری پر زور دیتے ہوئے تنازع کے پُرامن حل کی حمایت کا اعادہ کیا

نیویارک: پاکستان نے یوکرین تنازع کے فوری اور پائیدار حل کے لیے جنگ بندی، مذاکرات اور سفارتکاری کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ مزید کشیدگی سے گریز کریں اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری یقینی بنائیں۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب سید حیدر شاہ نے کہا کہ یوکرین جنگ میں شدت اور شہری ہلاکتوں میں اضافے پر پاکستان کو گہری تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ توانائی کی تنصیبات، ذرائع نقل و حمل اور تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے والے حملے نہایت تشویشناک ہیں، کیونکہ ان کے اثرات صرف جنگ سے متاثرہ علاقوں تک محدود نہیں رہتے بلکہ وسیع تر علاقائی اور عالمی سلامتی کو بھی متاثر کرتے ہیں۔

سید حیدر شاہ کا کہنا تھا کہ تنازع کے تمام فریقین کو مزید کشیدگی سے گریز کرنا چاہیے اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں کی پاسداری کرنی چاہیے۔

پاکستانی مندوب نے واضح کیا کہ یوکرین تنازع کا پُرامن حل ہی واحد قابل عمل اور ذمہ دارانہ راستہ ہے۔ اس مقصد کے لیے جنگ بندی، بامعنی مذاکرات اور مؤثر سفارتی کوششوں کو ترجیح دینا ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان یوکرین تنازع کے پائیدار اور پُرامن حل کے لیے سفارتی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 10 نومبر، 2026 کو 06:18 AM

آخری تدوین: 10 نومبر، 2026

متعلقہ مضامین

ترکیہ کی اسٹیل فیکٹری میں خوفناک دھماکا، 16 افراد جاں بحق، 14 زخمی
دُنیا

ترکیہ کی اسٹیل فیکٹری میں خوفناک دھماکا، 16 افراد جاں بحق، 14 زخمی

ترکیہ کے صوبے ازمیر کے ضلع علی آغا میں اسٹیل فیکٹری میں خوفناک دھماکے کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مائع اسٹیل کی تیاری کے دوران کرین آرک فرنس میں گرنے سے دھماکا ہوا، تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے

Web Desk10 نومبر، 2026
ایرانی سپریم لیڈر کی امریکا کے ساتھ ’نہ جنگ، نہ امن‘ کی کیفیت ختم کرنے کی ہدایت، مذاکرات پر زور
تازہ ترین

ایرانی سپریم لیڈر کی امریکا کے ساتھ ’نہ جنگ، نہ امن‘ کی کیفیت ختم کرنے کی ہدایت، مذاکرات پر زور

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے مطابق سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکا کے ساتھ ’نہ جنگ، نہ امن‘ کی کیفیت مذاکرات کے ذریعے ختم کرنے کی ہدایت کردی۔ ایران نے برابری کی بنیاد پر مذاکرات پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے دباؤ مسترد کردیا

Web Desk10 نومبر، 2026
امن اور خوشحالی کے لیے تنازعات کا حل مذاکرات اور سفارتکاری سے ممکن ہے: اسحاق ڈار
پاکستان

امن اور خوشحالی کے لیے تنازعات کا حل مذاکرات اور سفارتکاری سے ممکن ہے: اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا مارگلہ ڈائیلاگ سے خطاب، کہا عالمی امن اور خوشحالی کے لیے تنازعات کا حل مذاکرات اور سفارتکاری سے ممکن ہے

Web Desk10 نومبر، 2026