وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

امریکی عوام طویل جنگوں سے تنگ آ چکے ہیں، اسرائیل امریکا کو جنگوں میں دھکیل رہا ہے: عباس عراقچی

W
Web Desk
9 نومبر، 2026
امریکی عوام طویل جنگوں سے تنگ آ چکے ہیں، اسرائیل امریکا کو جنگوں میں دھکیل رہا ہے: عباس عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکی عوام مزید جنگیں نہیں چاہتے، ایران کی دو روزہ تجویز برقرار ہے، امریکا شرائط تسلیم کرے تو جنگ کے خاتمے کی راہ نکل سکتی ہے

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی عوام اسرائیل کی جانب سے امریکا کو طویل اور نہ ختم ہونے والی جنگوں میں دھکیلنے سے تنگ آ چکے ہیں اور مزید جنگیں نہیں چاہتے۔

عباس عراقچی نے امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انٹرویو پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر بھی جانتے ہیں کہ ایران کے ساتھ جنگ امریکی عوام میں غیر مقبول ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق مشرقِ وسطیٰ کے عوام بھی مسلسل جنگوں اور تنازعات سے تھک چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی ووٹرز اپنا فیصلہ سنا چکے ہیں، اب وائٹ ہاؤس کو اپنی پالیسی کا انتخاب کرنا ہے۔

عباس عراقچی نے مزید کہا کہ ایران کی جانب سے پیش کی گئی دو روزہ تجویز اب بھی برقرار ہے۔ امریکا تمام محاذوں پر جنگ کے خاتمے سمیت ایرانی شرائط پوری کرے تو مثبت پیش رفت ممکن ہے، بصورتِ دیگر ایران کی جانب سے بھرپور جواب دیا جائے گا۔

مجوزہ منصوبے کے مطابق پہلے مرحلے میں امریکا معاہدے پر عمل درآمد کے لیے عملی اقدامات کرے گا، جبکہ اگلے روز آبنائے ہرمز کو بحری ٹریفک کے لیے کھولنے اور جہازوں کی آمدورفت معمول پر لانے کی تجویز شامل ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 9 نومبر، 2026 کو 06:11 AM

آخری تدوین: 9 نومبر، 2026

متعلقہ مضامین

ترکیہ کی اسٹیل فیکٹری میں خوفناک دھماکا، 16 افراد جاں بحق، 14 زخمی
دُنیا

ترکیہ کی اسٹیل فیکٹری میں خوفناک دھماکا، 16 افراد جاں بحق، 14 زخمی

ترکیہ کے صوبے ازمیر کے ضلع علی آغا میں اسٹیل فیکٹری میں خوفناک دھماکے کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مائع اسٹیل کی تیاری کے دوران کرین آرک فرنس میں گرنے سے دھماکا ہوا، تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے

Web Desk10 نومبر، 2026
پاکستان کا یوکرین تنازع کے حل کے لیے جنگ بندی، مذاکرات اور سفارتکاری پر زور
تازہ ترین

پاکستان کا یوکرین تنازع کے حل کے لیے جنگ بندی، مذاکرات اور سفارتکاری پر زور

پاکستان کے مستقل مندوب سید حیدر شاہ کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب، یوکرین جنگ میں شدت اور شہری ہلاکتوں پر گہری تشویش کا اظہار۔ پاکستان نے جنگ بندی، مذاکرات، سفارتکاری اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری پر زور دیتے ہوئے تنازع کے پُرامن حل کی حمایت کا اعادہ کیا

Web Desk10 نومبر، 2026
ایرانی سپریم لیڈر کی امریکا کے ساتھ ’نہ جنگ، نہ امن‘ کی کیفیت ختم کرنے کی ہدایت، مذاکرات پر زور
تازہ ترین

ایرانی سپریم لیڈر کی امریکا کے ساتھ ’نہ جنگ، نہ امن‘ کی کیفیت ختم کرنے کی ہدایت، مذاکرات پر زور

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے مطابق سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکا کے ساتھ ’نہ جنگ، نہ امن‘ کی کیفیت مذاکرات کے ذریعے ختم کرنے کی ہدایت کردی۔ ایران نے برابری کی بنیاد پر مذاکرات پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے دباؤ مسترد کردیا

Web Desk10 نومبر، 2026