وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

صدر اور وزیراعظم ملاقات: پیپلزپارٹی کی متعدد بجٹ تجاویز منظور، تعاون پر آمادگی کا اظہار

W
Web Desk
9 جون، 2026
صدر اور وزیراعظم ملاقات: پیپلزپارٹی کی متعدد بجٹ تجاویز منظور، تعاون پر آمادگی کا اظہار

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات میں بجٹ، قومی سلامتی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے پیپلزپارٹی کی متعدد تجاویز تسلیم کر لیں جبکہ پیپلزپارٹی نے بجٹ پر تعاون کی یقین دہانی کرا دی

(اسلام آباد) صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کے درمیان ایوانِ صدر میں ہونے والی اہم ملاقات میں آئندہ وفاقی بجٹ، ملکی سیاسی صورتحال، قومی سلامتی اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ ذرائع کے مطابق حکومت نے پاکستان پیپلز پارٹی کی متعدد بجٹ تجاویز بھی تسلیم کر لی ہیں۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ سمیت دونوں جماعتوں کی اہم سیاسی شخصیات شریک ہوئیں۔

اجلاس میں قومی سلامتی، داخلی و علاقائی صورتحال، معاشی چیلنجز، آئندہ مالی سال کے بجٹ، گلگت بلتستان کے حالیہ انتخابات، آزاد کشمیر کی صورتحال، امن و امان اور دیگر قومی اہمیت کے معاملات زیر غور آئے۔

صدر آصف علی زرداری نے بجٹ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے عوامی فلاح، صوبوں کے حقوق اور معاشی استحکام کو ترجیح دینے پر زور دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ترقیاتی اہداف اور عوامی ریلیف کے منصوبوں میں بہتر توازن قائم کیا جائے تاکہ عام شہریوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچ سکے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اجلاس کے شرکاء کو اپنے حالیہ دورۂ ایران اور علاقائی سفارتی رابطوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔

ملاقات میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل راٹھور، راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان، نوید قمر، سلیم مانڈوی والا اور احد چیمہ بھی شریک تھے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے بجٹ کے معاملے پر حکومت کے ساتھ تعاون کا گرین سگنل دے دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کی انتخابی مہم کی تعریف کرتے ہوئے گلگت بلتستان انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد بھی دی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے دورانِ گفتگو بلاول بھٹو زرداری کی نوجوانوں میں مقبولیت اور مؤثر سیاسی پیغام رسانی کو سراہا۔ ملاقات میں بجٹ سے متعلق پیپلز پارٹی کی متعدد تجاویز پر اتفاق کیا گیا، جبکہ بجٹ پیش کرنے کی تاریخ اور دیگر پارلیمانی معاملات پر مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتفاق ہوا۔

سیاسی مبصرین کے مطابق حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون آئندہ بجٹ کی منظوری اور حکومتی استحکام کے لیے اہم پیش رفت تصور کیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 9 جون، 2026 کو 03:34 AM

آخری تدوین: 9 جون، 2026

متعلقہ مضامین

 ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ 2026 میں طلبہ سے خصوصی نشست، قومی سلامتی اور ذمہ دارانہ سوشل میڈیا استعمال پر گفتگو
پاکستان

ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ 2026 میں طلبہ سے خصوصی نشست، قومی سلامتی اور ذمہ دارانہ سوشل میڈیا استعمال پر گفتگو

ڈی جی آئی ایس پی آر نے سمر انٹرن شپ 2026 کے طلبہ و طالبات سے خصوصی نشست میں قومی سلامتی، دہشت گردی، مس انفارمیشن، بھارتی پروپیگنڈے اور سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال پر تفصیلی گفتگو کی۔ 21 اسٹیشنز پر جاری انٹرن شپ میں 6 ہزار سے زائد طلبہ شریک ہیں

Web Desk2 اگست، 2026
 آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملتوی
تازہ ترین

آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملتوی

آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 20 نشستوں پر پولنگ جاری ہے جبکہ ایل اے-27 مظفرآباد ون میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ووٹنگ ملتوی کر دی گئی۔ 12 لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی نے متعدد پولنگ اسٹیشنز پر تاخیر کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Web Desk2 اگست، 2026
بھارت نے بگلیہار ڈیم سے بھی پانی چھوڑ دیا، پاکستان میں سیلابی خدشات بڑھ گئے
تازہ ترین

بھارت نے بگلیہار ڈیم سے بھی پانی چھوڑ دیا، پاکستان میں سیلابی خدشات بڑھ گئے

بھارت نے سلال ڈیم کے بعد بگلیہار ڈیم سے بھی پانی چھوڑ دیا۔ حکام کے مطابق دریاؤں میں پانی کے بہاؤ پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے، جبکہ پاکستان نے اسے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے

Web Desk2 اگست، 2026