وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

بلوچستان میں دشمن عناصر ریاست اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنا چاہتے ہیں: فیلڈ مارشل

W
Web Desk
21 اگست، 2026
 بلوچستان میں دشمن عناصر ریاست اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنا چاہتے ہیں: فیلڈ مارشل

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ دشمن عناصر بلوچستان میں عدم استحکام، ترقی کی راہ میں رکاوٹ اور ریاست و عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنا چاہتے ہیں

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بلوچستان کی اہم شخصیات اور سیاسی قیادت سے ملاقات ہوئی ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بلوچستان اور پاکستان کا حال اور مستقبل ایک ہے، بلوچستان باصلاحیت، پرعزم، محب وطن اور باوقار عوام کی سرزمین ہے، واضح قومی بیانیہ، پائیدار امن و استحکام بلوچستان کی معاشی صلاحیت کو اجاگر کرنے کے لیے بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ امن و استحکام سے سرمایہ کاری کے فروغ اور بلوچستان کے وسائل کو عوامی خوشحالی میں بدلنے میں مدد ملے گی، بلوچستان کے نوجوان باصلاحیت اور ملک کا سب سے متحرک طبقہ ہیں۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانا اور قومی ترقی میں کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کرنا پائیدار ترقی کے لیے ضروری ہے، دشمن عناصر بلوچستان میں عدم استحکام، ترقی کی راہ میں رکاوٹ اور ریاست و عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 21 اگست، 2026 کو 03:47 AM

آخری تدوین: 21 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

اس بار جو مارچ نکلا، اس کے بعد پاکستان میں مارچ نہیں ہوگا، طلال چوہدری
پاکستان

اس بار جو مارچ نکلا، اس کے بعد پاکستان میں مارچ نہیں ہوگا، طلال چوہدری

وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے مذاکرات میں تعطل کی ذمہ داری اپوزیشن پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے معاملے پر اتفاق ہوچکا تھا، تاہم آخری مرحلے میں اختلافات پیدا ہوئے

Web Desk6 اکتوبر، 2026
لانگ مارچ اٹک سے آگے نہیں جا سکتا، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی
تازہ ترین

لانگ مارچ اٹک سے آگے نہیں جا سکتا، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ اٹک سے آگے نہیں بڑھ سکتا۔ انہوں نے گورنر راج کو آخری آپشن قرار دیتے ہوئے کہا کہ صدر اور وزیراعظم کے فیصلے پر اسے نافذ کیا جائے گا

Web Desk6 اکتوبر، 2026
پنجاب بھر میں 15 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ، 5 یا زائد افراد کے اجتماع پر پابندی
پاکستان

پنجاب بھر میں 15 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ، 5 یا زائد افراد کے اجتماع پر پابندی

پنجاب بھر میں آج سے 15 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔ عوامی مقامات پر 5 یا زائد افراد کے اجتماع، جلسے، جلوس، ریلی اور دھرنے پر پابندی ہوگی، جبکہ شادی، جنازے اور عبادت گاہیں مستثنیٰ ہوں گی

Web Desk6 اکتوبر، 2026