آسٹریلیا نے کالعدم بی ایل اے پر پابندی عائد کر دی

آسٹریلیا نے کالعدم بی ایل اے کو دہشتگرد تنظیم قرار دیتے ہوئے پابندیاں عائد کر دیں، بشیر زیب سمیت تین افراد پر مالی پابندیاں بھی نافذ کر دی گئیں۔
آسٹریلیا نے کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) پر باضابطہ پابندی عائد کر دی ہے۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق حکومت نے تنظیم کے سربراہ بشیر زیب سمیت تین افراد پر مالی پابندیاں بھی نافذ کر دی ہیں۔
آسٹریلوی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ بی ایل اے پاکستان میں دہشتگردانہ حملوں میں ملوث رہی ہے اور دہشتگردی و انتہاپسندی کے خلاف آسٹریلیا کا عزم غیر متزلزل ہے۔
حکام کے مطابق بی ایل اے کے کارندوں سے لین دین، مالی معاونت یا کسی بھی قسم کا تعاون کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
آسٹریلوی حکومت نے واضح کیا ہے کہ کالعدم تنظیم سے تعلق یا مالی معاملات رکھنے والوں کو بھاری جرمانوں اور 10 سال تک قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق آسٹریلیا کا یہ اقدام دہشتگردی کے خلاف عالمی تعاون اور پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی روابط کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔
شائع ہوا: 9 مئی، 2026 کو 08:38 AM
آخری تدوین: 9 مئی، 2026



