وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
دُنیا

بنگلہ دیش کا پاک، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ

W
Web Desk
22 اگست، 2026
بنگلہ دیش کا پاک، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ

بنگلہ دیش نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مشترکہ اقتصادی یا دفاعی فریم ورک میں شمولیت کے امکان پر مثبت ردِعمل دے دیا۔ بنگلہ دیشی وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور ہمایوں کبیر کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر قومی مفادات، عالمی معیشت اور تجارت میں بدلتی صورتحال کو مدنظر رکھا جائے گا

ڈھاکا: بنگلہ دیش نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ اقتصادی و دفاعی فریم ورک میں شمولیت کے امکان پر مثبت ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

بنگلہ دیشی خبر ایجنسی کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور ہمایوں کبیر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بنگلہ دیش سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے ممکنہ اقتصادی یا دفاعی فریم ورک کا حصہ بننے کے امکان کو مثبت نظر سے دیکھتا ہے۔

ہمایوں کبیر کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ بنگلہ دیش کے قومی مفادات، عالمی معیشت اور تجارت میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش پاکستان کے ساتھ معمول کی سفارتی سرگرمیوں کے تحت دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور عوامی روابط بڑھانے پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر بنگلہ دیشی وزیراعظم طارق رحمان جلد سعودی عرب کا دورہ بھی کریں گے۔ اس دورے کے دوران علاقائی تعاون، تجارت اور باہمی تعلقات سمیت مختلف امور پر بات چیت متوقع ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 22 اگست، 2026 کو 01:02 PM

آخری تدوین: 22 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

 امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک کے امیگرنٹ ویزوں کی معطلی کی پالیسی کالعدم قرار دے دی
دُنیا

امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک کے امیگرنٹ ویزوں کی معطلی کی پالیسی کالعدم قرار دے دی

امریکی جج جینیٹ ورگاس نے ٹرمپ انتظامیہ کی پاکستان سمیت 75 ممالک کے شہریوں کے امیگرنٹ ویزے معطل کرنے کی پالیسی کالعدم قرار دے دی۔ عدالت نے قرار دیا کہ پالیسی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے قانونی اختیارات سے تجاوز اور وفاقی امیگریشن قوانین سے متصادم تھی

Web Desk22 اگست، 2026
پنجاب کے وزیر صنعت کی کینیڈین کینولا کونسل کے حکام سے ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
تازہ ترین

پنجاب کے وزیر صنعت کی کینیڈین کینولا کونسل کے حکام سے ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

ٹورنٹو میں پنجاب کے وزیر صنعت، تجارت و سرمایہ کاری شفے حسین کی کینیڈین کینولا کونسل کے صدر و سی ای او کرس ڈیوسن سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ، آئل سیڈز، زرعی خوراک اور زرعی صنعتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گی

قرةالعَین حیدر20 اگست، 2026
موساد سربراہ کا شامی وزیر خارجہ سے رابطہ، ترک فوجی موجودگی پر گفتگو
تازہ ترین

موساد سربراہ کا شامی وزیر خارجہ سے رابطہ، ترک فوجی موجودگی پر گفتگو

موساد سربراہ رومان گوفمان نے شامی وزیر خارجہ اسعد الشیبانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں شام میں ترکیہ کی فوجی تعیناتی، اسلحے اور ڈرونز کی فراہمی پر اسرائیلی تحفظات زیر بحث آئے

Web Desk20 اگست، 2026