وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

بجلی صارفین کے لیے بڑا اضافہ متوقع، فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 73 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست

W
Web Desk
29 ستمبر، 2026
بجلی صارفین کے لیے بڑا اضافہ متوقع، فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 73 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست

ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ سی پی پی اے نے اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 73 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی

اسلام آباد: ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 1 روپے 73 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرا دی ہے۔

درخواست میں کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین پر اضافی مالی بوجھ پڑنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر آج سماعت کرے گی، جس کے بعد بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

سی پی پی اے کے مطابق اگست کے دوران ڈسکوز کو مجموعی طور پر 14 ارب 46 کروڑ 40 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی، جبکہ فراہم کی جانے والی بجلی کی اوسط لاگت 8 روپے 82 پیسے فی یونٹ رہی۔

اعداد و شمار کے مطابق اگست میں بجلی کی پیداوار میں پانی کا حصہ 37.84 فیصد، مقامی کوئلے کا 10.88 فیصد اور درآمدی کوئلے کا 15.59 فیصد رہا۔ فرنس آئل سے 2.15 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

اسی عرصے کے دوران مقامی گیس سے 7.04 فیصد جبکہ درآمدی ایل این جی سے 8.48 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

سی پی پی اے کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق فرنس آئل سے بجلی کی پیداواری لاگت 45 روپے 25 پیسے فی یونٹ جبکہ درآمدی ایل این جی سے بجلی کی لاگت 45 روپے 92 پیسے فی یونٹ رہی۔

نیپرا کی سماعت اور اتھارٹی کے حتمی فیصلے کے بعد ہی واضح ہوگا کہ صارفین کے لیے فی یونٹ اضافے کی حتمی شرح کیا مقرر کی جاتی ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 29 ستمبر، 2026 کو 08:40 AM

آخری تدوین: 29 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

احتجاج سے مقاصد حاصل نہیں ہو سکتے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی عدالت سے حاصل کی جائے: اعظم نذیر تارڑ
تازہ ترین

احتجاج سے مقاصد حاصل نہیں ہو سکتے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی عدالت سے حاصل کی جائے: اعظم نذیر تارڑ

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ احتجاج اور شہروں پر چڑھائی سے مقاصد حاصل نہیں کیے جا سکتے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی عدالتی معاملہ ہے، جبکہ مذاکرات کے لیے پی ٹی آئی کو متعدد مواقع دیے گئے

Web Desk29 ستمبر، 2026
اوپن اے آئی کا نیا اے آئی ماڈل لانچ نہ کرنے کا فیصلہ، حفاظتی خدشات بڑی وجہ بن گئے
تازہ ترین

اوپن اے آئی کا نیا اے آئی ماڈل لانچ نہ کرنے کا فیصلہ، حفاظتی خدشات بڑی وجہ بن گئے

اوپن اے آئی نے حفاظتی خدشات کے باعث ایجنٹک اے آئی ماڈل GPT 6.1 Astra لانچ کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔ ماڈل کے دائرہ کار، اجازت اور صارف کو درست معلومات فراہم کرنے سے متعلق مسائل سامنے آئے

Web Desk29 ستمبر، 2026
لاہور: مجھے شراب پلاکر زیادتی کی گئی، غیرملکی خاتون کا عدالت میں دیا گیا بیان منظر عام پر آگیا
پاکستان

لاہور: مجھے شراب پلاکر زیادتی کی گئی، غیرملکی خاتون کا عدالت میں دیا گیا بیان منظر عام پر آگیا

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی غیر ملکی خاتون کا جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے قلمبند کرایا گیا بیان سامنےگیا

Web Desk29 ستمبر، 2026