وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

پہلا انتخابی مرحلہ آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انداز میں مکمل ہوا، چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر

W
Web Desk
28 جولائی، 2026
پہلا انتخابی مرحلہ آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انداز میں مکمل ہوا، چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر
international seerat conference

چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے کہا ہے کہ انتخابی عمل کا پہلا مرحلہ آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انداز میں مکمل ہوا، پولنگ پرامن رہی جبکہ امن و امان برقرار رکھنے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مؤثر کردار ادا کیا

مظفرآباد: چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے انتخابات کے پہلے مرحلے کا انعقاد آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انداز میں مکمل ہوا، جس میں تمام سیاسی جماعتوں نے بھرپور انداز میں حصہ لیا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پولنگ مجموعی طور پر پرامن ماحول میں اختتام پذیر ہوئی اور ووٹرز نے بڑی تعداد میں اپنے جمہوری حقِ رائے دہی کا استعمال کیا، جو انتخابی عمل پر عوام کے اعتماد کا اظہار ہے۔

جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے بتایا کہ ضلع سماہنی میں پولنگ کے دوران رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرنے والے افراد کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا، جس کے باعث انتخابی عمل متاثر نہیں ہوا اور پولنگ مقررہ ضابطوں کے مطابق جاری رہی۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انتہائی مؤثر اور مثالی کردار ادا کیا، جس کے باعث مجموعی انتخابی ماحول پرامن رہا۔

چیف الیکشن کمشنر نے انتخابی عمل میں حصہ لینے والی تمام سیاسی جماعتوں، امیدواروں، انتخابی عملے، سیکیورٹی اداروں اور ووٹرز کے تعاون کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ مراحل بھی اسی نظم و ضبط اور شفافیت کے ساتھ مکمل ہوں گے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 28 جولائی، 2026 کو 05:47 AM

آخری تدوین: 28 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی: بروقت انصاف کی فراہمی ضروری، عوامی اعتماد دیانت داری سے حاصل ہوتا ہے
تازہ ترین

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی: بروقت انصاف کی فراہمی ضروری، عوامی اعتماد دیانت داری سے حاصل ہوتا ہے

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ بروقت انصاف کی فراہمی ضروری ہے اور عوامی اعتماد وراثت میں نہیں ملتا بلکہ دیانت داری سے حاصل ہوتا ہے۔ انہوں نے ضلعی عدالتوں کو نظامِ انصاف کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے ججز کو بیرونی دباؤ سے آزاد رکھنے، عدالتوں میں سولر، انٹرنیٹ اور ای لائبریری کی سہولیات فراہم کرنے سمیت ایکسس ٹو جسٹس پروگرام کے تحت 3 ارب روپے سے زائد فنڈز جاری ہونے سے آگاہ کیا

Web Desk12 ستمبر، 2026
بالٹی مور میں محفلِ میلاد النبی ﷺ کا روح پرور انعقاد، عقیدت مندوں کی بھرپور شرکت
امریکا

بالٹی مور میں محفلِ میلاد النبی ﷺ کا روح پرور انعقاد، عقیدت مندوں کی بھرپور شرکت

امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں محفلِ میلاد النبی ﷺ کا روح پرور انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں عقیدت مندوں اور خواتین نے شرکت کی۔ مقررین نے اطاعتِ الٰہی، اتباعِ رسول ﷺ، اتحادِ امت اور نوجوان نسل کو سیرتِ نبوی ﷺ سے روشناس کرانے پر زور دیا۔ محفل کے اختتام پر غزہ و فلسطین، پاکستان اور امتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں

محمد نعیم اختر12 ستمبر، 2026
امریکا محاصرہ اور جارحیت ختم کرے تو آبنائے ہرمز کھول دیں گے: مسعود پزشکیان
تازہ ترین

امریکا محاصرہ اور جارحیت ختم کرے تو آبنائے ہرمز کھول دیں گے: مسعود پزشکیان

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا محاصرہ اور جارحیت ختم کرے تو ایران آبنائے ہرمز کھول دے گا۔ پزشکیان نے امریکی بحری ناکہ بندی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایران دباؤ میں ہتھیار نہیں ڈالے گا۔ عمان میں عرب وزرائے خارجہ کے اجلاس اور ایران و عمان کے درمیان مشترکہ بحری راستے کے معاہدے کا بھی اعلان کیا گیا

Web Desk12 ستمبر، 2026